Zra sochiye Article by Farhana Ali

"" زرا سوچئے""

 

پہلا منظر ۔

ندی کے کنارے ایک چیونٹی نہایت تیز رفتاری کے ساتھ جارہی تھی کہ اچانک سے اس کا پاوں پھسل گیا اور وہ ندی میں گر پڑی۔آس پاس کوئی بھی نہیں تھا جس سے وہ مدد کی التجا کرتی ۔درخت پر بیٹھی ایک فاختہ اسے ڈوبتے ہوئے دیکھ رہی تھی ۔وہ اڑا اور ایک پتا چیونٹی کے اگے رکھ دیا۔یوں اسکی جان بچ گئی۔۔۔

 

دوسرا منظر ۔

دریا کے کنارے کچھ دوست گپ شپ میں مصروف تھے ۔پھر ان میں ایک دوست اٹھا اور چہل قدمی کرنے لگا کہ اچانک اسکا پاوں پھسل گیا اور وہ دریا میں گر پڑا۔اسکے گرتے ھی سب دوست بھاگتے ھوئے آئے لیکن بجائے مدد کرنے کے سب نے موبائل نکالے اور ویڈیو بنانے لگے ۔۔۔دوست ڈوب رہا تھا باربار ہاتھ اٹھا رہا تھا لیکن کوئی فاختہ نہ تھی کہ جان بچا لیتی۔۔۔۔۔۔زرا سوچئے !ھمارے معاشرے میں انسانیت کب کی ختم ھو چکی ھے۔۔۔

 

فرخانہ علی from karak.

Comments