Rishty Article by sanam_ALY04

رشتے کبھی کبھار غلط فہمیوں کی نزر ہو جاتے ہیں ، اگر دونوں اطراف سے سواۓ الزامات کے اور کوئی تبادلہ نہ ہو تو ایک وقت آتا ہے کہ وہی رشتے الزامات کی بیڑیوں میں جکڑ جاتے ہیں اور بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ دونوں اطراف سے سواۓ خاموشی کے کوئی جواب نہیں ملتا تو ان دونوں صورتوں میں  رشتے ہار جاتے ہیں اور اَنا جیت جاتی ہے ،پتہ ہے ہم لوگ اتنے دور اندیش ہیں ،اتنی اعلیٰ پاۓ کی صلاحیتوں کے مالک ہیں کہ گھر بیٹھے ہمیں یہ بھی علم ہو جاتا ہے کہ" فلاں نے ایسے کہا ہوگا ،اس نے یہ بھی کہا ہوگا ،ہاں اس نے تو ایسا بھی کہہ دیا ہوگا کہ ہم غلط ہیں " ۔۔۔۔ خود سوچیں ہمارا غلط فہمی کا نیٹ ورک کتنا مضبوط ہے ہمیں گھر بیٹھے ہی سب اندازے ہیں جبکہ ہم دوسرے کو صفائی کا موقع ہی نہیں دیتے ،ہمارے نزدیک کسی بھی معاملے کا صرف ایک ہی پہلو ہوتا ہے اور وہ بھی صرف وہی جو ہم خود سوچ رہے ہوتے ہیں ،جبکہ حقیقت میں ہر معاملے کے تین پہلو ہوتے ہیں ،ایک وہ جو ہم سوچتے ہیں ،دوسرا وہ جو سامنے والے سوچتے ہیں اور تیسرا بڑا پہلو کہ جو حقیقت ہے ۔۔۔

کبھی بھی رشتوں میں سرد مہری کی دیوار مت تعمیر کریں ،بلکہ بات چیت کر کے معاملہ سلجھائیں۔۔۔

5جنوری 2021ء

#sanam_ALY04

Comments