Log Article by Sanam_Aly04

لاکھ موقعے دیں لوگوں کو ، مگر کبھی کسی اپنے کو یہ کہنے کا موقع مت دیں " میں تو غلط تھا اس وقت ،تم ہی درست کر دیتے " ۔۔۔ غصہ ،میرے نزدیک بے بسی کی آخری حد ہوتا ہے ،جب آپ کے الفاظ سامنے والے کے لیۓ بالکل بے معنی ثابت ہو رہے ہوں ، اس وقت غصہ ظاہر کر کہ ہم سامنے والے سے بدتمیز کا خطاب ایسے وصول کر رہے ہوتے ہیں پیسے دے کر عزت حاصل کی جاتی ہے ،کبھی بھی کسی بے بس کو ایسے تہمت بھرے خطاب دے کر لاوارث مت چھوڑ دو ،غصہ تو وقتی ہوتا ہے ،اتر جاۓ گا مگر وہ مان ،جس کے بھروسے وہ غصہ کر رہا ہوتا ہے ،آپ اسے اپنے سرد رویے سے کچل کر رکھ دیتے ہیں ،اور مان تو عمروں کے ہوتے ہیں ،گزارش ہے بھرم رکھیں ،اپنوں کے اس مان کا جو وہ آپ پر کرتے ہوۓ رشتے کو داؤ پر لگاتے ہیں اور اگر کبھی عزتِ نفس کی بیڑیاں آپ کے پیروں کو جکڑ لیں تو ایک وعدہ یاد کر لیجیے گا،وہ وعدہ اس شخصیت کا کہ جس کی سچائی ،دیانت ، وعدے کی پاسداری کی گواہ وہ کتاب کہ جس کا تعارف ہی لاریب ہے "ہر شک سے پاک" ،ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ

" اگر جھک جانے سے تمہاری عزت گھٹ جائے تو روزِ قیامت مجھ سے لے لینا"

2جنوری 2021ء

#Sanam_ALY04

Comments