پتہ ہے میرے نزدیک امیر انسان وہ ہے جس کے پیسہ تو ہو ہی
مگر ، بہت زیادہ نہیں صرف ایک ہی خاص دوست ہو ، اور اس دوست کا آپ کے علاوہ کوئی
دوست نہ ہو ، سعدی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ دوست کا دوست، دشمن ہوتا ہے ۔ یہ
جو پیسے کی امارت ہے نا ختم ہو ہی جاتی ہے ،مگر اس کے ختم ہونے میں وقت لگتا ہے
اور اس کا اتنا افسوس بھی نہیں ہوتا ،جبکہ دوست جیسی امارت ختم ہونے میں پل نہیں
لگتا ، جب ہی دوست کی مصروفیات بڑھ گئیں یا اس کی ترجیحات کی فہرست میں ردوبدل ہوگیا
،آپ کی امارت ختم ! دوست والی امارت پل میں تولہ ،پل میں ماشہ کی طرح ہوتی ہے ،ذرا
سی بات پر اسے دیمک لگ جاتی ہے ، جانتے ہو نا جب دیمک زدہ لکڑی کو ہلکا سا بھی
چھوا جاۓ تو وہ سمٹتی نہیں
، ذرہ ذرہ ہو کر بکھر جاتی ہے ۔ ایسے ہی انسانی دل کی کیفیت ہو جاتی ہے جس کی دوستی
اس کے منہ پہ مار دی جاۓ
،
#یاریاروںسےہوںنا_جدا
#Sanam_ALY04
Comments
Post a Comment