لوگ کہتے ہیں فاصلے کبھی بھی کسی رشتے پر اثرانداز نہیں
ہوتے ، دوری جتنی بھی ہو ،ملاقات نہ ہونے کے برابر ہو ،رشتے مصروفیات کی نذر ہو
جائیں اور اگر اس وقت یہ بات بولی جائے کہ دوری سے محبت بڑھتی ہے تو وہ صرف خود کو
جھوٹے دلاسے دینا ہوتا ہے ،حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا، دنیا میں سب سے مضبوط
رشتہ میاں بیوی کا رشتہ ہے ،جس کا ذکر مصحف میں بھی کیا گیا ہے۔۔ فرمانِ الٰہی ہے
کہ جب ایک مخصوص مدت تک دونوں (میاں بیوی) ایک دوسرے سے بے خبر رہیں ،تو ان کا
رشتہ خود بخود ختم ہو جاتا ہے ،وہ رشتہ جسے تمام رشتوں پر فوقیت حاصل ہو ،اس میں ایسا
ہو سکتا ہے تو آپ یہ فضول دلاسہ ،خود کو ،اور جھوٹی تسلی،دوسروں کو،دینے سے گریز کیجئے۔۔
رشتے وہی مضبوط ہوتے ہیں جو ضرورت سمجھ کر نہیں ،ضروری سمجھ کر نبھاۓ
جائیں ۔۔۔مصروفیات میں دب جاتے ہیں
،فرصتوں میں کھو جاتے ہیں ،رشتے ۔۔۔❣️
30دسمبر2020ء
#Sanam_ALY04
Comments
Post a Comment