عورت
لاسباء
احمد
ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے وہ ٹیرس پر کھڑی کسی غیر مرئی
نقتے کو دیکھ رہی تھی دیکھتے ہی دیکھتے وہ اپنے خیالوں میں کھو گئی
آج صبح جب وہ بازار کے لیے نکلی تو راستے میں اپنے پیچھے
کسی کی باتوں کی آوازوں کو بخوبی سُن سکتی تھی
ارے فاخرہ یہ تو وہی نہیں کلثوم کی بیٹی منہا "پہلی
عورت نے اپنے ساتھ چلتی دوسری عورت سے کہا"۔۔۔ "ہیں کون"؟ دوسری عورت
شاہد سمجھی نہیں اس لیے اُلجھن امیز لہجے میں کہا
"ارے
وہی جس کا چند مہینے پہلے نکاح ہوا تھا اور
رخصتی سے ایک دن پہلے شوہر نے طلاق دے دی "۔۔ پہلی عورت نہ تفصیلاً بتایا
دوسری عورت یہ سن کر قدرے حیران ہوئی
"ارے
رخصتی سے ایک دن پہلے طلاق کیوں دے دی"۔۔ دوسری عورت نہ حیرانی سے پوچھا
"ارے ہونا کیا ہے ضرور اسی لڑکی کی کوئی غلطی ہوگی وہ
بیچاری کلثوم اللّٰہ بخشے بیٹی کا غم نہ سہہ سکی اور دنیا ہی چھوڑ گئی" ۔۔۔پہلی
عورت نے قدرے غمگین لہجے میں کہا
"تو
کیا یہ بیچاری لڑکی اکیلی رہتی ہے اب؟۔۔دوسری عورت نہ ہمدردی سے پوچھا ۔۔
"ارے
کہاں کی بیچاری میں کہہ تو رہی ہوں ضرور اسی کی غلطی ہوگی ارے ورنہ لڑکے کا دماغ خراب
ہے کہ عین شادی والے دن طلاق دی دے٫؟ ۔۔پہلی عورت نے قدرے غصّے سے کہا
"ہاں
بات تو سہی ہے "۔۔ دوسری عورت نے بھی ہاں میں ہاں ملائی
بات کرتے کرتے وہ دونوں کسی دکان میں گھس گئی ۔۔۔۔۔منہا
چلتے چلتے یہی سوچ رہی تھی کے آخر اس کی غلطی کیا تھی؟یہی کے اُس کے شوہر کو کوئی دوسری
لڑکی پسند آ گئی تھی؟ تو اس میں بھلا اُس کا کیا قصور؟ ارے سارا خسارہ تو اس کے حصے
میں آیا تھا اُسے تو اونچا اونچا بین کرنا چاہیے تھا چیخ چیخ کر اپنا دکھ بتانا تھا
مگر وہاں اُسکا دکھ کون سنتا؟ سب اُسے ہی قصوروار سمجھتے بھلا وہ کیسے قصور وار ہو
گئی اس سب کی؟ غلطی جس کی مرضی ہو معاشرہ ہمیشہ عورت کو ہی قصوروار کیوں سمجھتا ہے؟
آج اُسکی طلاق کو پانچ مہینے
ہو گے تھے پتہ نہیں ان پانچ مہینوں میں کتنی بار ایسے زہر خند جملے اُس نے سُنے تھے
کیسے عجیب لوگ ہیں کُچھ بھی پتا کیے بغیر کیسے اندازے لگا
لیتے ہیں؟شاہد اللّٰہ کو بھولے بیٹھے ہیں
اُس نے چلتے چلتےنم
آنکھوں سے اوپر آسمان کی طرف دیکھا
جیسے کہہ رہی ہو اللّٰہ میرا
تیرے سوا کوئی نہیں میری مدد کرنا۔۔۔
کسی چیز کے گرنے کی آواز سے وہ حال میں واپس لوٹی ۔۔۔۔
چائے اُسکی آج بھی ٹھنڈی ہو گئی تھی اب شاہد ساری زندگی
یوں ہی اُسے ٹھنڈی چائے پینی پڑے گی اُسے نے تلخ مسکراہٹ کے ساتھ سوچا اور ٹیرس سے
پیچھے ہٹ گئی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment