Aurat Article by Sidra Akhter

عورت💫

           

                        سدرہ اختر

 

عورت ماں ہوتی ہے تو بچوں کی جنت ہوتی ہے۔بیٹی ہوتی ہے تو گھر کا چراغ ہوتی ہے۔بہن ہوتی ہے تو بھائیوں کی شان ہوتی ہے ماں باپ کا مان ہوتی ہے بیوی ہوتی ہے تو شوہر کے دکھ سکھ کی ساتھی ہوتی ہے لیکن جب ایک بہو بنتی ہے تو اتنی تلخیاں کیوں؟؟؟؟

ہمارے معاشرے میں عورت کے پیدا ہونے پر اسے بوجھ سمجھا جاتا ہے اسکے جہیز کی فکر پڑ جاتی ہے اسکے گھر سے باہر جانے پر پابندیاں لگا دی جاتی ہیں۔"ایسا کیوں ہے"؟؟؟؟عورت اتنی غیر محفوظ کیوں ہے ؟؟عورت کو مکمل آزادی کے ساتھ جینے کا حق کیوں نہیں ؟؟عورت کے گھر سے باہر نکلنے پر اتنی پابندیاں کیوں عائد  ہیں؟؟ ان سب سوالوں کے جواب کبھی نہیں مل سکتے!!!!!!!

عورت  شادی کے بعد اگر طلاق لے کے گھر آجائے تو پورے خاندان کےلیے زلت و رسوائی کا باعث بن جاتی ہے ماں باپ بس یہی سوچتے ہیں کہ بیٹی بس اپنے گھر میں بسی رہے  چاہے حالات جیسے بھی ہوں لیکن گھر کو بسا کے رکھے اور ماں باپ کی اس سوچ کی وجہ ہمارے معاشرے کی تلخ باتیں ہیں خاندان والوں کے طعنے ہیں۔

عورت کو تو اسلام میں ایک اعلئ مقام حاصل ہے  سبھی حقوق دیے گئے ہیں لیکن معاشرہ ان حقوق کو تسلیم کیوں نہیں کرتا کیوں نہیں؟

Comments