Nuqs by Eman Zahra

اتنا آسان ہوتا ہے نہ کسی کو کہہ دینا تمہارے اندر یہ نقص ہے، تمہارا رنگ کالا ہے، تمہاری آنکھیں چھوٹی ہیں، تمہارا قد چھوٹا ہے، تم ٹانگ سے معذور ہو وغیرہ وغیرہ یہ بغیر جانے کہ اس انسان کو کیسا لگتا ہو۔۔۔ خیر ساری دنیا جب ایسی ہی ہے تو کیا کہا جائے

بات یہاں ان لوگوں کی ہے جو یہ سب سن کر اپنا آپ چھوٹا محسوس کرتے ہیں۔۔۔ کیوں؟؟ کیا ایسے لوگوں کو جینے کا حق نہیں؟ کہاں کی خوبصورتی ؟؟ کس خوبصورتی کی بات کرتے ہیں یہ لوگ؟؟ مٹی کے عام سے پتلے کی؟؟ کیوں اُن مٹی کے بنے لوگوں کی باتوں کو سر پر سوار کیا جائے؟؟ کیوں اپنی کمی کی وجہ سے ایسے لوگوں کی غلامی کی جائے؟ ہر انسان کی عزت ہے جو اس کے خود کے ہاتھوں میں ہوتی ہے۔۔۔ اپنی عزتِ نفس کو دوسروں کو ہاتھوں میں دے کر اپنے حقوق سے دستبردار ہونے والے لوگ بیوقوف ہوتے ہیں ۔۔۔

 

ایمان زہرا

Comments