Wanni by Shumaila Umar

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
امید کرتی ہوں آپ سب خوش وخرم ہونگے۔۔

🥀میں آج آپ سب سے ایک بہت اہم بات یا یوں کہہ لیں بہت اہم پوائنٹ شیئر کرنا چاہتی ہوں جو کہ آپ سب کا جاننا بہت ضروری ہے یہ بات اگر آج آپکے کام نا آۓ تو آپکی آنے والی نسل کے لئے کبھی نہ کبھی تو کام آئے گی۔۔

ونی (مطلب خون بہا رشتہ) یا ایسا کہنا بہتر ہوگا کہ کسی اور کے جرم کی سزا کسی معصوم کی جیتی جاگتی زندگی دے کر اسے پل پل مرتے چھوڑ دینا🖤

✨میں آج آپ سب سے اسی پوائنٹ پر بات کرنا چا ہتی ہوں کہ کب تک آخر کب تک ایک معصوم زندگی اپنے نا کردہ گناہ کی سزا بھگتے گی..
مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم ریاست مدینہ میں رہنے کا دعوی کرنے کے باوجود بھی کوئی سنگین فیصلہ کرتے وقت یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ معاف کر نے والے کو پسند فرماتا ہے۔ ہم تو اس نبی ﷺ کے امتی ہیں جن کو اہل طائف نے پتھر برسا کر لہولہان کردیا۔ یہاں تک کہ وہ بہوش ہوکر گر پڑے۔ وہ ایک ایسا منظر تھا کہ آسمانوں کے فرشتے بھی ان کی ایسی حالت دیکھ کر رو  دیئے۔"اللّٰہ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ اے جبرائیل جا میرے نبی کے پاس۔۔۔۔جبرائیل آیا اور کہا یا رسول اللّٰہ حکم دیں کہ ہم اس قوم کو دو پہاڑوں کے درمیان اسطرح پیس کر رکھ دیں جس طرح چکی کے دو پاٹوں کے درمیان آٹا پس جاتا ہے۔۔اور قربان جائیں اس ہستی پر جنہوں نے کہا۔۔۔۔نہیں جبرائیل۔۔۔۔ میں نے انہیں معاف کیا"۔۔۔۔۔💖
🥀 کیا ہیں ہم۔ صرف مٹی کے پتلے ہیں۔ اگر ہمارے جسم سے اللّٰہ تعالیٰ روح نکال لے نہ تو ہم مٹی میں جذب ہوجائیں۔ یہ جو ہم بدلے کی آگ میں جلتے رہتے ہیں نا اس سے اپنا ہی نقصان کر تے ہیں۔ کبھی سنا ہے آپ لوگوں نے کہ کسی انسان نے کسی سے اپنا بدلہ لیا ہو اور اسکے بعد وہ بہت خوش رہا ہو۔ اگر وہ خوش ہو بھی گیا نا تو وہ صرف اور صرف وقتی خوشی ہوتی ہے۔ کبھی بھی کوئی بھی انسان بدلہ لے کر خوش نہیں رہ سکتا۔ میں صرف اتنا کہنا چا ہوں گی کہ اگر کبھی کسی نے آپکے ساتھ ناانصافی کی تو بجاۓ آپ اس سے بدلہ لینے کے اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیں۔ کہہ دیں کہ اے اللّٰہ  میں اپنا معاملہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔ بے شک وہ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔۔۔۔
🥀ایک نظرلفظ  "غیرت" پر بھی ڈالتے ہیں۔ کہنے کو تو یہ لفظ چار حروف پر مشتمل ہے لیکن جب بات غیرت پر آجاۓ تو لوگ ایک دوسرے کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔۔۔
تو جب آپ اپنی بہن بیٹی کو ونی کے طور پر پیش کرتے ہیں تو آپکی غیرت کہا جاتی ہے؟ ویسے تو غیرت اسوقت اُمڈ اُمڈ کر آتی ہے جب آپکی بہن بیٹی اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ تب تو باپ اور بھائی کو غیرت یاد آجاتی ہے حالانکہ اس کو یہ حق ہمارے اسلام  نے دیا ہے کہ وہ اپنا من چاہا ہمسفر  خود چن سکتی ہے۔ یہاں تک کہ غیرت کے نام پر قتل کرنے کے لیے بھی تیار ہوجاتے ہیں۔ تب آپ لوگوں کی غیرت کہا ں مر جاتی ہے  جب آپ اپنے کیے کی سزا بھگتنے کی بجائے اپنی بہن بیٹی کو قربانی کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں۔ کیوں آخر کیوں یاد نہیں آتی تب آپ لوگوں کو اپنی غیرت؟ کیوں ایک معصوم کو پل پل مر نے کے لئے اپنی دشمنوں کے سپرد کرتے ہیں؟؟؟😢😢😢😢
🥀اور ذرا اس پوائنٹ پر نظر ڈالیں۔ نکاح جیسے مقدس رشتے کو "ونی" میں بدلے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم اتنا مقدس رشتہ کیسے بدلہ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ ہمیں اس وقت بھی غیرت یاد نہیں آتی کہ ہم کیسے اپنی بہن بیٹی کو ایک غیر کے گھر بھیج دیں۔ ہاں غیرت اسوقت جھاگ کی طرح بیٹھ جاتی ہے جب ہم اپنے کیے گئے جرم کی سزا بھگتنے کے لیۓ اپنی بہن بیٹی کو چنتے ہیں۔ شرم آنی چاہیے ہمیں کہ ہم اتنا گر سکتے ہیں۔ ارے اس سے اچھا تو یہ تھا ہم بیٹیوں کے پیدا ہوتے ہی اسے گلا دبا کے مار دیں۔ کم از کم یہ نوبت تو نہیں آ ئے گی کہ ہم اسے پال پوس کر بڑا کر کے پل پل مرنے کے لیے دشمنوں کے سپرد کر دیں۔۔۔۔
✨آپ لوگ سوچ رہے ہونگے کہ آجکل کے دور میں کون ونی کے طور پر اپنی بیٹی بہن  کو دشمنوں کے سپرد کرے گا۔ سچ تو یہ ہے بھلے ہی شہروں میں آج کل ونی کی رسم نہ ہو لیکن گاؤں دیہاتوں میں آج بھی ونی کے طور پر کوئی نا کوئی باپ یا بھائی اپنی بہن یا بیٹی کو اپنے کیے گئے جرم کی سزا بھگتنے کے لیے پل پل مرنے کے لیے ونی کی  نظر کر دیتے ہیں۔۔۔۔🥺🥺
✨میری آپ سب سے گزارش  ہے کہ پلیز پلیز اس فضول سی  رسم کے عوض میں آپ اپنے پیاروں کو پل پل مر نے کے لیے مت چھوڑیں پلیز ۔۔اس رسم کو ہر طور پر ختم کرنے کی کوشش کریں۔ کہیں ایسا نہ  ہو وقت ہمارے ہاتھ سے نکل جاۓ آج جہاں کوئی معصوم لڑکی ونی کی نظر ہوتی ہے کل کو ہماری یا آپکی اولاد بھی اسکی نظر ہو سکتی ہے۔ پلیز پلیز میری  بات سمجھنے کی کوشش کریں۔۔۔۔🍂🍂

🥀اگر اس تحریر میں کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہو تو میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں مجھے معاف کردیں ۔۔۔۔میرا مقصد کسی کی بھی دل آزاری کرنے کا نہیں تھا میں صرف اور صرف آئندہ آنے والی نسل کے لئے "ونی"پر روشنی ڈالی کیونکہ آج سے ہی ہم اس چیز پر عمل کرینگے تو ہماری آنے والی نسل اس سے محفوظ رہے گی۔۔۔۔
✨امید کرتی ہو آپ سب کو میری بات زیادہ نہ سہی، تھوڑی تھوڑی سمجھ آ گئی ہوگی ۔۔۔ان شاءاللّٰہ پھر آؤں گی ایک ایسی تحریر کے ساتھ جس کو جاننا ہمارے لیےاور آپکے لیے بہت ضروری ہو۔ تب تک کے لیے اپنا خیال رکھیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا نا بھولیں۔۔۔۔اللّٰہ حافظ

✨از شمائلہ عمر✨

Comments