Zindgi kia ho gae hay by Dr Babar Javed

زندگی کیا ہو گئی ہے

السلام علیکم
سائنس اور ٹیکنالوجی کی بہت سے ایجادات نے ہماری زندگی کو ارام دہ اور گلزار بنایا ہے لیکن کچھ ایجادات جو کہ ہماری بہتری کے لیے بنائی گئی تھیں کے ہمارے استعمال نے انہیں عزاب بنا کے رکھ دیا ہے۔۔۔اس کا اندازہ اس لطیفہ نما حقیقت سے لگا لیں اور عہد کریں کہ کسی بھی ایجاد یاچیز کو اپنے لیے وبال جان نہیں بنانا۔
بچے کی پیدائش کے بعد ڈیلیوری روم سے نکلے ایک گھنٹہ ہوا تھا، زچہ کو ابھی ابھی ہوش آیا تھا.
بدن میں طاقت بالکل ختم ہو گئی تھی.... 
کروٹ لینا تو دور کی بات ہلنے میں بھی بے پناہ دقت ہو رہی تھی.
اس نے بڑی مشکل سے داہنے ہاتھ کو حرکت دی، کچھ ٹٹولا، ہاتھ  کو کچھ محسوس نہیں ہوا. 
پھر بائیں ہاتھ کو حرکت دینے کی کوشش کی. کچھ نہیں ہاتھ لگا. بے چین ہوگئی. 
خیال آیا  کہیں نیچے لڑھک کے گر تو نہیں گیا! اوہ خدایا.............. 
ہمت  کرکے بمشکل پلنگ کے نیچے دیکھا.
نیچے بھی نہیں...... 
 گھبراہٹ ہونے لگی. ماتھے پر پسینے کی بوندیں نمایاں ہو گئیں.. 
دُور کھڑی نرس کو اشارے سے بلایا......ہونٹ ہلے پر کچھ الفاظ نہیں نکل سکے.... 
نرس نے زچہ کی گھبراہٹ محسوس کر لی. اس کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔۔۔ آخر وہ بھی ماں تھی، ماں کی تڑپ کو کیسے نہ سمجھ پاتی.
دوڑ کر انکیوبیٹر روم سے  نوزائیدہ کو لاکر ماں کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے کہا 
"میں سمجھ سکتی ہوں بہن ! 
 لو...... جی بھر کے دیکھ لو۔"
زچہ ماتھا پیٹتے ہوئے بولی....
"بہت شکریہ لیکن میں موبائل ڈھونڈ رہی تھی"

Comments