social blogs by Mehwish Fatima

میں نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ جب ہم کسی کو ذیادہ اہمیت دیتے ہیں اس کے بغیر کیسے جینا ہے یہ نہیں سیکھتے تو وہ شخص ہمیں چھوڑ جاتا ہے بتا دیتا ہے کہ ہاں بس میرا ظرف اتنا ہی تھا دکھ اس بات کا نہیں ہوتا کہ وہ چھوڑ گیا دکھ تو اس بات کا ہوتا ہے کہ ہم نے کبھی اس کے چلے جانے کا سوچا ہی نہیں ہوتا ہم نے کبھی یہ تصور ہی نہیں کیا ہوتا کہ اگر وہ ہمیں چھوڑ گیا تو ہم کیسے رہیں گے؟ بس پھر وہاں ہم ٹوٹ جاتا ہے وہاں اس کی ہمت جواب دے جاتی ہے پھر ہم  آہستہ آہستہ خود کو سمیٹنے لگتے ہیں اور ایک وقت ایسا آتا ہے کہ ہم اس شخص کے بغیر جینا سیکھ جاتے ہیں مگر پھر بس ہم ویسے نہیں رہتے  کیونکہ وہ کہتے ہیں نا کہ کسی کے چلے جانے سے زندگی ختم نہیں ہوجاتی ہاں زندگی نہیں ختم ہوتی مگر وقت کے ساتھ ساتھ احساسات ضرور ختم ہو جاتے ہیں

*******

اگر آپ کسی دوسرے شخص کے لیئے پہلے شخص کو بھل جاتے ہیں تو آپ کو کبھی اس سے محبت تھی ہی نہیں کیونکہ جب ہمیں کسی سے محبت ہوتی ہے نا تو وہ ہمیں دنیا کا سب سے پیارا شخص لگتا ہے۔
از قلم ۔۔مہوش فاطمہ بنت حبیب اللہ

********

کہتے ہیں محبت میں شرک کرنا کفر ہے پھر کیسے لوگ یہ کفر کرنے سے نہیں ڈرتے۔۔ایک بیوی ہے جس سے شوہر اپنی محبت کے دعوے کرتا ہے پھر کیسے وہ دوسری عورت سے محبت کرلیتا ہے محبت تو ایک بار ہوتی ہے پھر بار بار جو ہے کیا ہے یہ؟؟؟

***********

تکلیف میں رونا صرف عورت کو ہی نہیں آتا بعض اوقات مرد بھی اپنے حالات سے تھک جاتا ہے اسے بھی کسی ایسے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے کندھے پر سر رکھ کے وہ رو سکے۔۔۔اور خوش نصیب ہے وہ عورت جس کے نصیب میں ایسے مرد ہوتے ہیں ۔۔

**********

Comments