Neeliisar koto naltarbala by Binyamin





((((((((نیلی سر کوٹو نلتر بالا)))))))) 

یہ جھیل نلتر بالا کوٹو اور شینگو کے درمیان واقع ہے.  اسکا رنگ فروزی ہے ہے اسلیئے اسکو فروزی جھیل بھی کہا جاتا ہے. یہ جھیل نلتربالا کہلوٹ زیرو پوائنٹ سے تقریباً دس کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے. یہ جھیل سنگلاخ چٹانوں کے درمیان اوپر چھڑتی ہوئی پھاڑی کے درمیان واقع ہے یہاں پر اکہ  دوکہ برج کے درخت جھیل کے کنارے پر کھڑے سیاحوں کی سواگت کرتے ہیں. اور چیڑ اور سپروز کے درخت جھیل کی ایک طرف پر پہاڑ کے دامن تک کھچا کھچ بھرے ہیں. 
اس جھیل میں ٹروٹ مچھلی کثیر تعداد میں پائی جاتی ہیں. اور جنگلی بطخ موسمی لحاظ سے ستمبر کے مہینے سے  ٹولوں کی شکل اس جھیل پر آنا شروع ہو جاتے ہیں اور دوبارہ مارچ کے مہینے میں واپس گلیشروں کا رخ کرتے ہیں. چکور اور رام چکور بھی اپنے موسم کے لحاظ سے جھیل پر آنا شروع ہو جاتے ہیں.  اور سال میں صرف دو مہینے یہاں پر سبزہ زار اپنے رنگ دیکھا تے ہیں. اور معیون کے پھولوں کی مہک انسان تو انسان فرشتوں کا گزر ہو تو. عطر کی مہک سے مست ہو جاتے ہیں .پہاڑ تہہ بہ تہہ ایکدوسرے کے اوپر چڑھتے ہوئے سیدھا پکورو پیک تک ایک پریوں کی سیر گاہ نظر آتی ہے......... 
       امین گر جر

Comments