Muhjazy aj bhi hoty hen by Asma Aslam Niazi

"  معجزے آج بھی ہوتے ہیں"


وہ میرے سامنے بیٹھی کب سے روئے جا رہی تھی میں نے کچھ دیر اسے رونے دیا کہ جب وہ خود کو ہلکا محسوس کرنے لگی تو مجھ سے سب شئیر کرے گی۔۔چند لمحے گزرنے کے بعد وہ اپنی آنکھیں صاف کرتے ہوئے گویا ہوئی" اسماء سب جھوٹ کہتے ہیں ،کوئی معجزے نہیں ہوتے میں کب سے معجزوں کے انتظار میں ہوں ۔۔۔کبھی تو کہیں تو ۔۔کسی لمحے تو کوئی معجزہ میں بھی دیکھ لیتی ۔۔۔۔کیوں سب کہتے ہیں اسماء کے معجزے ہوتے ہیں؟؟کیا سب جھوٹ بولتے ہیں؟؟ یا پھر میرا شمار سب میں نہیں ہوتا؟؟کیوں میرے ساتھ کوئی معجزہ نہیں ہوتا؟؟کیا سب نیک فرشتہ صفت ہیں؟؟صرف میری قسمت میں ہی انتظار لکھا ہے؟؟یہ کہہ کہ وہ ایک بار پھر رونے لگی۔۔۔۔جب دوبارہ اس نے بولنا شروع کیا تو اس کے لہجے میں مایوسی تھی"اسماء میں نے معجزے کے انتظار میں بہت دعائیں مانگی ہیں مگر کوئی معجزہ میری قسمت میں لکھا ہی نہیں ہے😔میں نے اسے اپنے قریب کیا اور پیار سے اسے کہا کہ اگر معزے ہونے لگ جائیں تو؟؟وہ آنکھوں میں آنسو لئیے میری طرف حیرانگی سے تکنے لگی ۔۔۔میں ایک بار پھر سے مسکرائی اور اسے بتانے لگی کہ معجزے آج بھی ہوتے ہیں ۔۔۔۔دعائیں آج بھی قبول ہوتی ہیں۔۔۔آج بھی دعاؤں پہ "کن" کہا جاتا ہے ۔۔۔۔دیکھو عائشہ اگر میں تمییں کہوں کہ ایک مردہ اٹھ کھٹا ہو تو کیا وہ معجزہ ہوگا؟؟وہ کہنے لگی ایسا ممکن نہیں ہے لیکن اگر ہو تو ہاں وہ معجزہ ہوگا تو میں نے اسے کہا کہ جب رات کو تم دنیا و مافیہا سے بے خبر سو جاتی ہو اور صبح اٹھتی ہو تو کیا تمہیں نہیں لگتا کہ ایک نئی زندگی تمہیں ملی ہے؟؟کیا تمہیں نہیں لگتا کہ تمہارے ساتھ یہ معجزہ ہوا ہے؟؟
اسکی آنکھوں میں ابھی بھی حیرت کے تاثرات تھے میں نے نوٹ کرتے ہوئے مسکرا کر کہا عائشہ! اگر ایڑیاں رگڑی جائیں او پانی کے چشمے پھوٹ پڑیں تو کیا اسے تم معجزہ کہو گی؟؟ وہ مجھے کہنے لگی کہ ایڑیاں رگڑنے کی کیا ضرورت ہے اب تو پانی ہر جگہ وافر مقدار میں موجود ہے تو میں نے کہا کیا تم اسے معجزہ نہیں کہو گی کہ سردی ،گرمی ہر موسم میں تمہیں پانی ملتا ہے بنا کسی مشقت کے جیسے تم چاہتی ہو ٹھنڈا گرم مکس ۔۔تو کیا تم اسے معجزہ نہیں سمجھتیں؟؟
میں نے عائشہ کی آنکھوں میں آئے آنسوؤں کو صاف کیا اور بولی۔۔۔میری جان ہم اپنے پیدا کرنے والے کا شکر ادا نہیں کرتے۔ہم بھول جاتے ہیں کہ ہمارے بہت سے کام بنا محنت کہ ہو رہے ہیں ۔۔ ہمیں معجزوں کا انتظار رہتا ہے۔۔۔کیا معجزے ان کے علاوہ ہوتے ہیں؟؟کیا ان سے بڑھ کہ بھی کوئی معجزے ہوتے ہیں؟؟اور اس طرح رب کے بہت سے معجزے میں نے اس سے بیان کئیے جسے ہم شمار ہی نہیں کرتے۔۔ہر لمحہ ہر سانس ہر پل معجزے ہی تو ہو رہے ہیں ۔۔۔ورنہ ہم جو ہیں۔۔۔جیسے ہیں کیا ہم اس قابل ہیں کہ معجزے ہوں ہمارے ساتھ؟؟کیا ہمارے اتنے اعمال ہیں کہ رب کے سامنے جب پیش ہوں تو اپنے اعمال اور رب کے معجزوں کا مقابلہ کر سکیں؟؟؟نہیں نہ؟؟؟تو شکوے کیوں؟؟گلے کیوں؟؟یہ آنسو نا شکری کے کیوں؟؟؟ معجزے محسوس کرو تو معجزے نظر بھی آنے لگیں گے۔۔۔شکر ادا کرو جو تمہارے پاس ہے وہ بہت سے لوگوں سے بڑھ کہ ہے ۔۔۔میری جان ہمیں رب کا شکر ادا کرنا چاہئیے کہ ہم تو اپنی مرضی سے کچھ بھی نہیں کر سکتے۔۔اور پھر میں نے عائشہ کی آنکھوں میں آنسو دیکھے جو شکر کہ آنسو تھے۔۔۔ ندامت تھی اسکے آنسوؤں میں وہ اٹھی اور رب کے حضور سجدے میں یہ کہتے ہو گر پڑی کہ میرے رب!مجھے معاف کرنا ۔۔۔میں نادان تھی ۔۔۔میں غفلت میں تھیں ۔۔۔ہاں۔۔۔ہاں۔۔۔معجزے آج بھی ہوتے ہیں اور کیا اس سے بڑھ کہ بھی کوئی معجزہ ہوگا کہ مجھ جیسے ناشکرے کو سجدہ شکر ادا کرنے کی توفیق مل گئی۔۔۔۔
میں آنکھوں میں خوشی کہ آنسو لئیے کمرے سے نکل آئی کہ اس نے رب کو منانا تھا اور مجھے بھی سجدہ شکر ادا کرنا تھا۔۔۔۔۔
معجزے آج بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔

Comments