Ghussy ki umar kitni hoti hy by Dr Javed Babar

غصے کی عمر کتنی ہوتی ہے؟
تحریر۔ ڈاکٹر بابر جاوید۔


مقدونیہ کا سکندر یقیناً تاریخ کا ایک عظیم شہشناہ ہے لیکن ایک مرتبہ اس عظیم شہنشاہ کے منہ پر سرِ عام تھپڑ مار کرایک معمولی حیثیت کے انسان نے حاضرین دربار کو حیرت زدہ کردیا۔ اور یہ تھپڑ کھا کر سکندِ اعظم نہ طیش میں آیا اور نہ ہی اس کی تلوار نیام سے باہرآئی۔وہ صرف مسکرایا اور پھر اس نے اس معمولی انسان کے سامنے سرِ نیاز جُھکا دیا۔یہ معمولی انسان ارسطا طالیس جسے ہم ارسطو کہتے ہیں اور جو سکندرِ اعظم کا اطالیق تھا،جس کو دنیا ہمیشہ زندہ و جاوید شخصیت کی حیثیت سے یاد کرکے اس کے قوال،اس کی حکمت و دانائی اور اس کے مائل پر سر دھنتی رہے گی۔ارسطاطالیس کے معنی یونانی زبان میں فاضل کامل کے ہیں۔شاید انہی معنی کے اعتبار سے اس کا نام ارسطو ہوگیا۔ارسطو کی ایک بڑی پہچان ان کے اقوال ہیں ۔ایک جگہ فرماتے ہیں کہ 
’’ غصہ ہمیشہ حماقت سے شروع ہو کر ندامت پر ختم ہوتا ہے‘‘۔میں نے اس بات پر غور ایک دوست کی پوسٹ پڑھنے کے بعد کیا تو معلوم ہوا کہ 
جو شخص غصے کی کیمسٹری کو سمجھتا ہو وہ بڑی آسانی سے غصہ کنٹرول کر سکتا ہے لیکن غصے کی کیمسٹری کیا ہے؟اس کا جواب یہ ہے کہ ہمارے اندر سولہ کیمیکلز ہیں‘ یہ کیمیکلز ہمارے جذبات ہمارےاحساسات بناتے ہیں‘  یہی جذبات اور ایموشن ہمارے موڈز  بناتےہیں اور یہ موڈز ہماری  شخصیت بناتے ہیں۔ہمارے ہر ایموشن کا دورانیہ 12 منٹ ہوتا ہےمثلا غصہ ایک جذبہ ہے‘ یہ جذبہ کیمیکل ری ایکشن سے پیدا ہوتا ہے‘مثلاً ہمارے جسم نے انسولین نہیں بنائی یا یہ ضرورت سے کم تھی‘ ہم نے ضرورت سے زیادہ نمک کھا لیا،ہماری نیند پوری نہیں ہوئی یا پھر ہم خالی پیٹ گھر سے باہر آ گئے‘ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا ؟ ہمارے اندر کیمیکل ری ایکشن ہو گا۔ یہ ری ایکشن ہمارا بلڈ پریشر بڑھا دے گا اور یہ بلڈ پریشر ہمارے اندر غصے کا جذبہ پیدا کر دے گا۔ ہم بھڑک اٹھیں گے لیکن ہماری یہ بھڑکن صرف 12 منٹ طویل ہو گی۔ ہمارا جسم 12 منٹ بعد غصے کو بجھانے والے کیمیکل پیدا کر دے گا اور یوں ہم اگلے 15منٹوں میں کول ڈاؤن ہو جائیں گے چنانچہ ہم اگر غصے کے بارہ منٹوں کو مینیج کرنا سیکھ لیں تو پھر ہم غصے کی تباہ کاریوں سے بچ جائیں گے۔
 سوال یہ ہے کہ کیا یہ نسخہ صرف غصے تک محدود ہے۔جی نہیں ہمارے چھ  بنیادی  جذبات  یعنی ایموشنز ہیں‘ غصہ‘ خوف‘ نفرت‘ حیرت‘ لطف(انجوائے) اور اداسی‘ ان تمام ایموشنز کی عمر صرف بارہ منٹ ہو تی ہے۔
خوش رہیں

Comments