عورت
پتا ہے کونسی ہستی ہے یہ وہ ہے جو ماں ہو تو جنت بہن ہو تو رونق اور بیٹی ہو تو رحمت۔۔یہ وہ ہے جو صرف اپنے والدین کی عزت کےلیئے ہر تکلیف برداشت کرلیتی ہے لوگوں کی وجہ سے اپنی پسندیدہ چیزیں بھول جاتی ہے اس کی زندگی میں چھوڑنے کا لفظ نہیں ہوتا کیونکہ وہ جس چیز میں ڈھل جائے اسے نہیں چھوڑتی کیونکہ اسے اپنی پرانی چیزوں سے بہت محبت ہوتی ہے وہ انہیں کسی حال میں نہیں بھولتی جو اس کے دل میں ہوتا ہے وہ وہیں ٹھر جاتا ہے اس کا دل بہت نرم ہوتا ہے اسی وقت رو دیتی ہے مگر جب اسے ہر طرف سے دھتکار دیا جاتا ہے تو وہ اتنی مضبوط ہو جاتی ہے کہ پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب وہ اپنے خیالات آنسوں ضبط کرلیتی ہے اور لوگ اسے لاپرواہ سمجھتے ہے اس دنیا میں نظر اگر مرد کی خراب ہو تب بھی عورت کو الزام دے دیا جاتا ہے اور وہ صرف اپنی عزت کی وجہ سے خاموش ہو جاتی ہے۔۔۔
از قلم ۔۔۔۔مہوش فاطمہ بنت حبیب اللہ
Comments
Post a Comment