زندگی (اک جہد مسلسل )
زندگی گزارنے کے لیے بہت سے سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں ۔زندگی کبھی بھی کسی کے لئے بھی آسان نہیں ہوتی ۔کبھی کسی خواہش کو مارنا پڑتا ہے تو کبھی آنکھوں میں بسے کسی خواب کو ،کبھی اپنوں کی خاطر اپنی پسند سے دستبردار ہونا پڑتا ہے تو کبھی اپنی آرزووں کو ختم کرنا پڑتا ہے ۔ہر شخص اپنی زندگی میں کسی نہ کسی صورت میں کوئی جنگ لڑ رہا ہوتا ہے جس کا اندازہ کوئی دوسرا شخص کسی صورت نہیں لگا سکتا ۔کوئی اپنی زندگی سے رنگوں کو مٹا دیتا ہے تو کوئی مسکرانا بھول چکا ہوتا ہے ،کسی کو موسم کے دلنشین ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو کوئی تنہائی کو اپنا ساتھی بنا لیتا ہے،کوئی محبت کو ڈھونگ سمجھنے لگتا ہے تو کوئی خاموشی اختیار کر لیتا ہے ۔غرضیکہ ہر انسان میں خودکشی کا ایک الگ انداز ہوتا ہے ۔ اور پھر ہم لوگ کہ دیتے ہیں کہ خدا کے نزدیک یہ ایک حرام عمل ہے۔ لیکن کبھی یہ نہیں سمجھتے کہ اس حرام عمل تک پہنچانے کی نوبت حلال ہے کیا ؟
Hazaron khwhsien esi k hr khuwhish pr dam nikly
ReplyDeleteBuht nikly mery armaa mgr phir b kam nikly
Go hath mei junbish nhi mgr hath mein tu dam hai
Abhi rhny do meena o jam mery agy
Yeh hasrtein marti b hain zindgi jeeny ka hosla b deti hain agr koi hasrt baqi na rh jti tu Insan ki trp khtm hojti.