آجکل پاکستانی ڈراموں میں عجیب کہانیاں دکھائی جا رہی جیسا کہ "جلن" "نند" ، "گھر تتلی کا پر", "گھسی پٹی محبت" اور ایسے مزید کئ ڈرامے۔ پتا نہیں کیوں ڈراموں میں ہمیشہ ایسا content پیش کرنا ضروری ہے۔ مثبت چیزیں کبھی بھی لوگوں کو اتنا attract نہیں کرتیں جتنا منفی چیزیں کرتی ہیں۔جس طاقت سے برائی اپنی طرف کھینچتی ہے اچھائی ایسے نہیں کھینچتی۔ لوگوں کو نئے نئے طریقے مل جاتے ہیں لوگوں کو برباد کرنے کے فساد اور شر پھیلانے کے۔ ہاں ٹھیک ہے برائیاں ہیں معاشرے میں اور بہت زیادہ ہیں لیکن اسے TV dramas میں دکھانے سے کیا فائدہ ہو رہا ہے۔ جہاں پانچ لوگ سہی بات سوچیں گے وہیں بیس لوگ برا ہی سوچیں گے اور یہ فطرت ہے انسان کی۔ نظر کی حفاظت کرنی پڑتی ہے لیکن ایسے کتنے لوگوں کو مشکل ہوتی ہوگی گناہ چھوڑنے میں۔ یہ سب entertainment کے لیے ہے تو ڈراموں میں کوئی فائدہ مند مواد استعمال کرنا چاہیے۔ ٹھیک ہے کہ جو لوگ نیٹ پر بہت کچھ غلط دیکھتے ہیں انکا کیا؟ اس صورت میں انکا عمل اُن کے اپنے ساتھ ہے لیکن کم از کم پاکستانی ڈراموں میں ایک مسلم ملک کی عکاسی ہونی چاہے اچھائی ہی promote ہونی چاہئے۔
حضور صلی االلہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"برائی کا ذکر بھی مت کرو"
میرا خیال ہے کہ بات تو پھر یہیں ختم ہو جاتی ہے۔
ایمان زہرا
Comments
Post a Comment