میرا کسی public place سے گزر ہوتا ہے تو مجھے بہت کچھ دیکھنے کو ملتا ہے۔ کچھ اچھا کچھ برا۔ اگر کسی park یا کسی picnic spot پر جائیں تو زندگی بالکل مختلف لگتی ہے۔ لگتا ہے کوئی غم زندگی میں ہے ہی نہیں۔ ہر کوئی دوسرے انسان سے connected ہے، جیسے ماں باپ بچوں سے بیوی شوہر سے یہاں تک کہ گھر کے بڑے بچے پر اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی ذمے داری ہوتی ہے۔ اگر کوئی زندگی میں ایک بڑے مقام پر پہنچ کے یہ کہے کہ یہاں تک پہنچنے میں صرف اسکی محنت شامل ہے تو ایسا کہنا بلکل غلط ہوگا، چیونٹی نما لوگ بھی اس مقام تک لے جانے میں ہمارے ساتھ محنت میں شامل ہوتے ہیں۔
زندگی میں مسائل ہیں، اس بات سے ہر گز انکار نہیں لیکن جب آپ خود سے جُڑے لوگوں کی مسکراہٹوں میں اپنی خوشی ڈھونڈ لیں گے تو سب آسان لگے گا۔ پھر وہ مسائل مسائل نہیں لگیں گے۔
زندگی میں لوگوں کے ساتھ کو appreciate کریں مطمئن رہیں گے۔
ایمان زہرا
Comments
Post a Comment