"کچھ کہنا ہے تم سے"
رات کے تین بج رہے تھے اور آج بھی اسے نیند نہیں آرہی تھی. اس نے موبائل اٹھایا اور اوپر ٹیرس پہ چلی گئی. دل کیا اسے کال ملا لے لیکن وقت دیکھ کر روک گئ. وٹس اپ اوپن کیا اور اس کے نام پہ کلک کر دیا…سامنے آنلائن شو ہوا… اس کا مطلب شاید وہ جاگ رہا ہوگا. کیا میں اسے کال کروں؟ اس وقت کرنا ٹھیک ہوگا؟ کچھ اس طرح کے سوال اسے روک رہے تھے لیکن دل کچھ اور کہہ رہا تھا. آخر دل اور دماغ کی جنگ میں دل کی جیت ہوئی….اس نے کال ملائی جیسے دوسرے لمحے ہی کاٹ دیا گیا ہمیشہ کی طرح…. یقیقیناً اسکا مطلب تھا کہ وہ جاگ تو رہا ہے. دوبارہ کال کرتے ہاتھ ایک دم رک گۓ.. یہ کیا اسکی ڈیپی کہاں گئ؟،،، ابھی تو شو ہورہی تھی لیکن اچانک غائب کیوں ہوگئی… فوراً خیال آیا تمہیں بلاک کر دیا گیا ہے…. نہیں نہیں ایسا نہیں کر سکتا وہ،، فوراً جیسے دل نے انکاری کی…. ویسےبھی کرنے کی وجہ تو بھی ہو،، جیسے خود نے سوال کیا؟ وجہ تم ہو جسکا جواب دماغ نے دیا..
میں کیوں؟ پھر سے سوال.. جس کا جواب اس کے پاس نہ تھا،،، ارے تم زیادہ سوچ رہی ہو غلطی سے کچھ ہوا ہوگا صبح پوچھ لینا دل نے فوراً اس کی سائیڈ لی….. لیکن دماغ تو جیسے کچھ اور ہی کہہ رہا تھا… بےوجہ کے باتیں تم ہی کرتی ہو وہ تھک گیا ہے تم سے… بے وجہ کی کالز، میسجز، ہر چھوٹی بات بتانا تم ہی تو کرتی ہو ماہی،، کبھی کبھی تو اپنی باتوں سے اسے زچ کردیتی ہو دماغ جیسے اس کے خلاف تھا،،، اور کس کو بتاؤں میں ایک وہی تو ہے میرا اس کے علاوہ کون ہے،، دل نے ایک اور گواہی دی جیسے.. موبائل ابھی تک اس کے ہاتھ میں تھا جہاں سامنے اس کی چیٹنگ تھی… ایک آنسو نکل کر موبائل پر گرا لیکن وہ تو جیسے بت بنی کھڑی تھی….آج شدت سے اسے اسکی کمی محسوس ہو رہی تھی لیکن وہ نہیں تھا اس کے پاس…. کیا وہ واقعی تھک گیا ہے مجھ سے.. کیا میں بوجھ بن گئ ہوں اس پہ بھی…. وہوہ پوچھنا چاہتی تھی اس سے…. کچھ کہنا چاہتی تھی لیکن زبان بولنے سے انکاری کررہی تھی…. آہستہ آہستہ وہ نیچے بیٹھتی چلی گئی…. آج وہ خود کو ڈوبتا محسوس کررہی تھی… یا شاید اسے سزا مل رہی تھی کسی نامحرم سے محبت کرنے کی سزا…اس نے خدا سے محبت کو چھوڑ کر اس انجان کی محبت پہ یقین کیا یہ اس کی سزا تھی…. وہ رو رہی تھی آنسو تھم نہیں رہے تھے….. دل ڈوب رہا تھا طبیعت بوجھل ہورہی تھی… کانوں میں آواز گونجی اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ بہت بڑا ہے اللہ بہت بڑا ہے اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ بہت بڑا ہے اللہ بہت بڑا ہے اشھد ان لا الہ الا اللہ اشھد ان لا الہ الا اللہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اشھد ان محمدََا رسول اللہ میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں حی علی الصلوۃ نماز پڑھنے کے لئے آؤ حی علی الفلاح فلاح کی طرف آؤ اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ بہت بڑا ہے لا الہ الا اللہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں .. دل نے جیسے خود کو کہا وہ میرا رب بلا رہا ہے اس کی طرف… وہ تمہیں گرنے نہیں دے گی اٹھو اور اس کی طرف چلو… آنسو تھم چکے تھے اس نے خود کو کھڑا کیا مضبوطی سے اور نیچے کی طرف چل دی… اسے اپنے رب کی طرف پلٹنا تھا اسے راضی کرنا تھا…. اسکے دل میں سکون تھا ایک…. اس سے غلطی ہوئی تھی جس کی اسے تلافی کرنی تھی اب….. ♥️♥️
Comments
Post a Comment