For teenagers by Eman Zahra

آج کی میری تحریر نوجوانوں کے نام
For teenagers

آجکل نیٹ کا دورہے، زندگی کی رفتار بھی نیٹ کی رفتار کی طرح تیز ہو گئی ہے۔ بس ایک کلک کے دیر ہوتی ہے اور کام ختم، اسی طرح لوگ بھی فاسٹ ہو گئے ہیں اُن کے جذبات اور احساسات بھی فاسٹ ہو گئے ہیں۔ ہم ٹین ایج میں قدم رکھتے نہیں ہیں کے ہمیں لوگ پسند آنے لگتے ہیں محبتیں ہونا شروع ہو جاتی ھیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ جتنی جلدی ہمیں محبت ہوتی ہے اتنی ہی جلدی اسکا بھوت سر سے اتر بھی جاتا ہے۔
اصل میں آجکل کے لوگ محبت کا مطلب جانتے ہی نہیں ہیں۔ وہ attraction اور attachment کو محبت سمجھ لیتے ہیں اور ناسمجھی میں ان گنت وعدے کر لیتے ہیں۔ پھر جب اُنہیں سمجھ آتا ہے کہ یہ تو محبت ہے ہی نہیں تو اُنہیں سمجھ نہیں آتا وہ اپنے آپ کو اہمیت دیں یا اس انسان کے جذبات کو جس سے وہ ڈھیروں وعدے کر چکا ہے۔ ویسے 95 فیصد لوگ اپنے آپ کو ہی چنتے ہیں۔
آج کے دور میں اگر آپکو کوئی کہے میں تم سے محبت کرتا ہوں یا کرتی ہوں اور تمہارے بغیر مر جاؤں گا تو بلکل بھی اعتبار نہ کریں کیوں کہ ایسا کچھ نہیں ہوتا کوئی کسی کے لیے نہیں مرتا اور اگر آپ ایک لڑکی ہیں اور آپ سے کوئی محبت کا دعویٰ کر رہا ہے تو خدارا اپنی عزت کی حفاظت کریں۔ اسے کہیں کہ اگر واقع ہی وہ پسند کرتا ہے تو رشتہ بھیجے سچ میں اگر وہ آپکو چاہتا ہوگا تو آپ کے ساتھ ایک حلال تعلق بنائے گا۔
اکثر لوگوں کو ڈھیروں محبت کی باتیں کرنے کے چار سال بعد یاد آتا ہے والدین نہیں مانیں گے۔ 
حقیقی محبت والدین کی محبت ہوتی ہے اور اس کے بعد میاں بیوی کی جو کے حلال محبت ہوتی ہے۔ جس کو واقع ہی میں unconditional love کہا جاتا ہے۔  
محبت کو غلط استعمال کرنے کی بجائے اسکا اصل مطلب سمجھیں۔

ایمان زہرا

Comments