Aurat by Nayab Nawaz

عورت 

 وہ مخلوق جسے خدا نے مرد کی پسلی سے جنم دیا تاکہ وہ مل کر شانہ بشانہ زندگی گزار سکیں ۔ اسلام نے جہاں عورت کو حقوق فراہم کئے ہیں وہیں مرد کو عورت پر فوقیت بھی دے ڈالی اور یہ ہی ہمارے معاشرے کا حسن اور خوبصورتی بھی ہے جس کا تاثر مغرب میں نہیں پایا جاتا ۔یہ تمام حدیں جو اسلام نے عورت کے لئے مقرر کی ہیں یہ عورت کی عزت اور آبرو  کی بقا کے لئے ہی ہیں لیکن ہمارے معاشرے کے کچھ نام نہاد لبرل لوگوں نے  فیمینزم کے نام پر ایک بے حیائی پھیلائی ہے جس کا مقصد اور کچھ نہیں صرف بے راہ روی کی طرف راغب کرنا ہے۔
خدا نے عورت کو ہر روپ میں میں عزت بخشی ہے اگر بیٹی ہے تو رحمت، بہن ہے تو عزت، بیوی ہے تو باعث مسرت اور اگر ماں ہے تو جنت ۔غرضیکہ خدا نے ہر رشتے میں عورت کو عزت اور تحفظ بخشا ہے۔ لیکن افسوس کہ آج کی عورت مغرب کے طرز زندگی پر عمل کرنے کے چکر میں معاشرے میں  اپنی عزت اور مقام کھو چکی ہے   ۔
خدا تعالی ہم سب کی عزت و آبرو کا حامی و ناصر ہو ۔
آمین!
از قلم :نایاب نواز

Comments

  1. Orat ka hr roop khubsurat hai or Mard ko foqiyat Mard ki ana ki taskeen k lie de wrna tu mard ki sari ixndgi ort ki ghulami krty guzar jati hai kbhi baap k roop mein kbi shohar k roop mein tu kbhi bety k kirdar mei

    ReplyDelete

Post a Comment