زندگی میں ہر طرح کے لوگ ملتے ہیں کچھ اچھے کُچھ برے کچھ میٹھے تو کچھ کریلے کی طرح کڑوے اور کچھ ان دونوں کے بیچ میں آتے ہیں جو انگور کی طرح کھٹے میٹھے ہوتے ہیں۔۔۔
کچھ لوگ آپکو پیار کرنا سکھاتے ہیں اور کچھ لوگ آپکو نفرت کرنا سکھاتے ہیں۔۔۔
کچھ لوگوں کے پاس گھنٹوں بھی بیٹھ جائیں تو وقت گزرنے کا پتا نہیں چلتا اور کچھ لوگوں کے پاس دو پل بیٹھنا بھی زندگی کا سب سے مشکل کام لگتا ہے۔۔۔
ان سب سے ہٹ کر مجھے لگتا ہے سب سے خطرناک شخصیات انکی ہوتی ہیں جو آپکو صرف اور صرف محبت دیتے ہیں، جن کے ساتھ آپ وقت تو بہت گزراتے ہیں لیکن کبھی بھی آپ سے اختلاف نہیں کرتے نہ ہی آپکا ان سے کبھی جھگڑا ہوتا ہے۔ ایسے لوگ آپکو آئیڈیل لگتے ہیں۔ آپ کہتے ہیں سب ان جیسے کیوں نہیں بن جاتے۔ یہ لوگ آپکو احساس بھی نہیں ہونے دیتے اور آپکو آہستہ آہستہ تمام لوگوں سے دور کر دیتے ہیں آپکو اکیلا کر دیتے ہیں۔ اور پھر ایک وقت آتا ہے جب یہ لوگ بھی آپکو چھوڑ دیتے ہیں اور تنہا کر دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی وجہ سے صرف آپکا دل ہے نہیں دکھتا بلکہ دماغ بھی سکته میں آ جاتا ہے۔۔۔
لیکن جہاں برائی ہے وہاں اچھائی بھی ہے۔ اصل میں اچھائی یا برائی باہر نہیں ہمارے اندر موجود ہوتی ہے۔ لوگ ہمیں exploit تبھی کرتے ہیں جب ہم اُنہیں اجازت دیتے ہیں۔ اچھائی دکھائیں رحمدلی بھی دکھائیں لیکن خود کو کسی کو استمعال مت کرنے دیں۔ جو شخص آپ کے سامنے کسی اپنے کی برائی کر سکتا ہے وہ کسی اور کے سامنے آپکا بھی مذاق اڑا سکتا ہے۔ نہ خود استمعال ہوں نہ کسی کو استمعال کریں۔۔۔ ہو سکتا ہے اس سے آپکو کچھ دیر کے لیے فائدہ ہو بھی جائے لیکن آپ اپنے لیے مستقل تکلیف لکھ دیتے ہیں کیوں کہ جب بھی ہم کسی کے ساتھ برا کرتے ہیں ہمارا subconscious mind اپنا confidence level کھودیتے ہیں اور بے سکون رہنے لگتے ہیں۔
یہ تو صرف دنیاوی نقصان ہے۔۔۔ بہتر تو اللہ ہی جانتا ہے کہ ہمیشہ رہنے والی زندگی میں ہمیں کتنا لمبا نقصان ہو سکتا ہے۔۔۔
خود بھی خوش رہیں دوسروں کو بھی خوش رہنے دیں۔
ایمان زہرا
MashAllah bht hi khubsorat alfaz hein Allah pak aur kamiyabiyn ata kre ameen elahi ameen
ReplyDeleteMashallah such a talented Girl May Allah bless you with many more Ameen sumameen
ReplyDelete