Feeling of rejection by Kainat Hussain

Feeling Of Rejection 



 سنوں لڑکی! اگر تم کسی بھی خفیہ یا حرام تعلق  میں الجھی ہوئی ہو تو باز آ جاؤاس سے۔۔۔۔۔۔
اسی میں تماری بہتری ہے تم سمجھ دار ہو اپنا اچھا برا خوب  اچھے سے سمجھتی ہو پھر کیوں باز نہیں آتی کیوں خود کو الجھا کر رکھتی ہو باہر نکالوں خود کو ان الجھنوں سے

یقین مانو مرد کا کچھ بھی نہیں بگڑتا وہ اپنی زندگیوں میں ایسے آگے بڑھ جاتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں بلکل ایسے کہ وہ تمہیں کبھی جانتا ہی نہیں تھا۔۔۔۔۔۔
 نقصان صرف بنت حوا تمھارا ہوتا ہے۔تمھاری حیا جاتی ہے تمھارا ایمان جاتا ہے۔  تمھاری عزتِ نفس جاتی ہے۔  حلال رشتوں کی مٹھاس جاتی ہے  تم خود سے نظریں ملانے کے قابل نہیں رہتی۔۔۔۔۔۔۔۔

مرد ان سارے احساسات سے نہیں گزرتا ہے۔تم کیا سمجھتی ہو وہ جو دن رات تم سے محبت کا دم بھرتا ہے تمھارے بغیر مر جانے کی باتیں کرتا ہے تو وہ واقعی مر جائے گا؟؟؟یہ غلط فہمی ہے تمھاری وہ جب آگے بڑھے گا تو وہ تمھارا نام بھی بھول جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 وہ نہیں مرے گا پر تمھیں اندر سے مار دے گا۔۔۔۔۔
تمھاری وہ (Feeling Of Rejection) تمھیں روز اندر سے مارے گی۔۔۔۔۔۔

آخر کیا سوچ کر تم ایسے تعلق بنا بیٹھی ہو؟؟؟ آج نہیں تو کل شادی ہو جائے گی۔ تم اس رشتے کو حلال رشتے میں بدل دو گی ۔تو میں پوچھتی ہوں کل کا وعدہ کس نے کر رکھا ہے تم سے؟؟؟ایک بات سمجھ لو تم خدا کو ناراض کر کے بندوں کو خوش کبھی نہیں کر سکتی  ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاؤ، اگر خود کو نہیں بچایا تو مشکل میں پڑ جاؤ گی۔ تم اندر سے خالی رہ جاؤ گی۔ توڑ پھوڑ کا شکار ہو جاؤ گی۔ اپنے آپ کو بچا لو۔تم چھوڑ دو اسے، اس سے پہلے کہ وہ تمھیں چھوڑ دے۔ کل رونے سے بہتر ہے آج فیصلہ کر لو۔وہ تمارا ہوا تو لوٹ کر تمارے پاس ہی آئے گا۔ اللہ کی رضا پر خود کو راضی کر کے تو دیکھو تمہیں کچھ مشکل نہیں لگے گا۔۔۔۔۔۔ بیشک اللہ پاکیزگی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔۔۔۔
ابھی وقت ہے سنبھل جاوں ٹھوکر لگنے سے پہلے خود کو بچا لوں۔۔۔۔۔۔
     
(کائنات حسین)

Comments