Ehsas ka rishta Article by Andleeb Zahra


*احساس کا رشتہ*
     کیا ہوتا ہے یہ احساس کا رشتہ؟؟؟ کسی کے دکھ میں دکھی ہونا اور خوشی میں خوش ہونا کیا صرف یہ ہی مطلب ہے احساس کا؟؟؟ بہت سے لوگوں کی نظر میں یہ احساس کی سب سے بری دلیل ہے کہ انسان کسی کے دکھ اور سکھ میں شریک ہو۔۔۔۔انسان عمر کے کسی بھی حصے میں ہو احساس کے رشتے سے بخوبی واقف ہو جاتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ سب معنی نہیں رکھتا کہ کوئی آپ کو دکھ دے یا سکھ بلکہ  وہ شخص معنی رکھتا ہے جو آپ کو دکھ یا سکھ دے۔کیا آپ کی زندگی اتنی عام ہے کہ کوئی بھی آ کے آپ کی زندگی کو جھنجھوڑ کے چلا جائے اور آپ کا احساس کے رشتے سے اعتبار اٹھ جائے۔آپ بہت قیمتی ہیں سب سے منفرد۔احساس کا رشتہ جس سے بھی جتنا بھی گہرا ہو کسی کو بھی اپنی زندگی کے ساتھ کھلنے کی اجازت مت دیں۔۔۔سب سے پہلے اپنا احساس خود کریں جب آپ اپنا احساس خود کریں گے تب ہی دنیا آپ کا احساس کرے گی
**************

Comments

Post a Comment