زندگی میں
کبھی ایک ایسا موڑ آتا ہے کہ انسان دکھوں اور پریشانیوں میں گھرا۔۔۔ایسی مشکلات میں
پھنس جاتا ہے کہ کوئی حل نظر نہیں آتا۔۔اسکا ایسے غموں سے واسطہ پڑتا ہے جو اسے تنہا
سہنے ہوتے ہیں۔۔۔ جو کسی سے بیاں بھی نہیں کیےجاسکتے۔۔بس دل ہی میں انہیں رکھ کے برداشت
کیے جانا ہوتا ہے۔۔۔۔ایسے دکھ۔۔۔جو زندگی جینے بھی نہیں دیتے اور اسے مرنے بھی نہیں
دیتے۔ خود سے نفرت کرنے پہ مجبور کردیتےہیں ۔۔۔ تب انسان خود کو خود ہی میں قید کر
کے اپنے چہرے پہ جانے کتنے ہی ماسک سجالیتا ہے۔۔
• یہ وہ وقت
ہوتا ہے۔۔جب اللہ اسے موقع دے رہا ہوتا ہے اپنے قریب ہونے کا۔۔۔
• جب وہ بالکل
ٹوٹ کے بکھر رہا ہوتا ہے اور کوئی اسے جوڑنے والا نہیں ہوتا تو اللہ ہوتا ہے جو اسے
اس وقت اکیلا نہیں چھوڑتا۔۔۔۔۔وہ تو منتظر ہوتا ہے ہمارا۔
• تو ایسا
کیوں ہوتا ہے کہ ہم تکالیف کے آنے پر صبر نہیں کر پاتے۔۔۔ہم اللہ سے گلے شکوے کرنے
لگ جاتے ہیں ۔۔کہ ہمارے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا۔۔۔۔میرا کیا قصور تھا؟؟ میں نے تو کبھی
کسی کا برا نہیں چاہا پھر کیوں میرے ساتھ ہی برا کیوں ہوا۔۔۔اپنے آپ سے نفرت کرنے لگ
جاتے ہیں۔۔
• یا پھر
پچھتاوں کا شکار ہونے لگتے ہیں کہ کاش تب میں ایسا نہ کرتا تو یہ دکھ نہ ملتا۔۔۔۔اگر
میں چند منٹ لیٹ چلا جاتا تو شاید یہ حادثہ میرے ساتھ تب پیش نہ آتا جس نے مجھے ساری
زندگی کے لئے معذور بنا دیا۔۔۔اور اس طرح کی کئی اور سوچیں ہم سوچنے لگتے ہیں۔۔۔۔۔۔
• ہمارا اسلام
ہمیں سکھاتا ہے کہ اپنی گفتگو میں سے" اگر "کا لفظ نکال دیں۔۔۔کہ اگر میں
ایسے کرلیتا یا ویسے کرلیتا تو یہ ہوجاتا وہ ہوجاتا۔۔۔۔۔اگر کو اپنی زندگی سے اپنے
جملوں سے نکال دیں۔۔ہم اپنے ماضی میں جاکے اسے بدل نہیں سکتے۔۔۔ہمیں جو غم پہنچنے تھے
وہ تو پہنچ چکے ہیں۔۔ہمارے اگر کہنے سے وہ غائب نہیں ہوجائیں گے۔تو یہ لفظ "اگر"
پھر استعمال ہی کیوں کریں جسکا کوئی فائدہ ہی نہیں۔۔جو پچھتاوے کا احساس بڑھانے کے
علاوہ کچھ بھی نہیں کرسکتا۔۔۔
اللہ کہتا
ہے میری رحمت سے مایوس مت ہو جانا۔۔۔۔تم جتنے مرضی مشکل حالات میں ہو تم مجبور ہو سکتے
ہو۔بے بس ہو سکتے ہو مگر میں جس کام کے کرنے کا ارادہ کروں۔ کن کہتا ہوں تو وہ ہو جاتا
ہے۔۔بس مجھ پہ یقین رکھو۔میرے ہو جاؤ۔۔۔میں تمہارا منتظر ہوں۔۔۔۔میں تمہیں اُس سے زیادہ
تکلیف نہیں دیتا جسے تم برداشت نہ کرسکو۔۔تم مجھ پہ توکل کر کے دیکھو۔میں پتھر میں
موجود کیڑے کو رزق پہنچاتا ہوں تمہارے لئےمشکلات سے نکلنے کے وسیلے بھی بنادوں گا۔۔۔تم
کیوں خود سے نفرت کررہے ہو۔؟؟۔میں نے تمہاری تخلیق محبت سے کی ہے۔۔میں تم سے محبت کرتا
ہوں پھر خود سے یہ نفرت کیسی۔۔۔۔؟؟
• ہمارا دل
ٹوٹتا ہے بار بار ٹوٹتا ہے۔۔۔ پرانے غم بار بار یاد آتے ہیں۔۔کبھی نئے زخم ملتے رہتے
ہیں اور کبھی پرانے ہرے ہوتے رہتے۔۔۔پر جو اپنی خواہشات اپنے خواب اپنے دکھ سکھ اللہ
کے حوالے کر کے۔۔اللہ کی رضا پہ راضی ہو جاتا ہے۔۔وہ سکون حاصل کرلیتاہے ۔ کہ اے اللہ!
اے میرے پروردگار! میں عاجز ہوں میرے بس میں کچھ بھی نہیں ہے میں شدید غم کی حالت میں
ہوں میرا آپ کےسوا کوئی بھی نہیں ہے۔۔۔۔مجھ پہ رحم فرمائیں میرے غم کو دور کردیں میرے
درد کو ہلکا کردیں۔۔مجھے آپ سے کوئی گلہ نہیں ہے جو ہوتا ہے آپ کی مرضی سے ہوتا ہے۔آپ
نہ چاہیں تو کچھ بھی ممکن نہیں۔۔۔میں جس بھی حالت میں ہوں۔۔۔اس میں آپ کی کوئی حکمت
ہوگی۔۔۔مجھے صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔۔۔۔۔
• جب انسان
غم کی حالت میں بار بار اللہ سے رجوع کرتا ہے۔۔۔اپنا غم اس کے سامنے بیان کرتا ہے۔۔۔اس
کے آگے جی بھر کے آنسو بہاتا ہے۔۔۔۔تو اللہ اس کو اپنا قریبی دوست بنا لیتا ہے کہ میرا
بندہ مشکل میں ہے مجھے یاد کرہا ہے۔۔۔مجھے پکار رہا ہے۔۔ مجھ سےمدد مانگ رہا ہے تو
اللہ پھر اسے خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا۔۔۔اس پہ اپنی رحمت کی بارش کردیتا ہے۔۔۔اپنی یاد
سے اس کا سینہ منور کردیتا ہے۔۔۔۔
کہ ایک
وقت آتا ہے جب بندے کو اپنے غم محسوس ہونا کم ہو جاتے ہیں۔۔۔وہ سراپائے شکر بن جاتا
ہے۔۔۔اور ماضی کے غم اسےپھر احساس دلاتے ہیں کہ وہ غم تو اسے سکھانےکےلئے ملے تھے۔۔۔اسکی
روحانی تربیت کے لئے ملے تھے۔۔۔وہ غم تو اسے اللہ سے ملانے کا ذریعہ بننے کے لئے ملے
تھے۔۔۔پھر وہ ہی دکھ جن پہ وہ کبھی آنسو بہایا کرتا تھا یاد آنے پہ اللہ کا شکر ادا
کرتا ہے۔۔۔۔۔
• بس انسان
خوشی غمی جس بھی حالت میں ہو اپنا رابطہ اللہ سے جوڑے رکھے ۔جن لوگوں نے تکلیفیں دیں
ان کی ہدایت کے لئے دعا مانگیں۔۔۔اللہ پہ اپنا معاملہ چھوڑ دیں۔۔اور صبر کریں۔۔وہ صبر
کرنے والوں کے ساتھ ہے وہ آپ کا صبر ضائع نہیں کرے گا۔۔غموں کی زندگی سے باہر آجائیں
تو اسے بھلا نہ بیٹھیں۔۔۔اپنی چھوٹی چھوٹی باتیں اس سےکرتے رہیں اس سے دعائیں مانگتے
رہیں۔۔اپنا تعلق اس سے نہ ٹوٹنے دیں۔۔۔۔
دنیا والوں
سے ایک بار مانگیں گے دو بار مانگیں گے وہ دے دیں گے۔۔۔ایک وقت آئے گا کہ ان کا رویہ
بدل جائے گا وہ دینے سے انکار کردیں گے۔۔۔جب کہ اللہ تو خود کہتا ہے مجھ سے مانگو جو
تم چاہتے ہو مانگو۔۔۔بار بار مانگو میں تمہیں ہر بار عطا کروں گا۔۔۔
قرآن مجید
کی سورت بقرہ کی آیت 186 میں اللہ فرماتا ہے
" اور جب
میرے بندےآپ سے میرے متعلق پوچھیں تو میں قریب ہوں ،میں قبول کرتا ہوں پکارنے والے
کی دعا جب وہ مجھ سے مانگےپس چاہیے کہ وہ میرا حکم مانیں، اور مجھ پر ایمان لائیں تا
کہ وہ ہدایت پائیں"
• اور ہمیں
اپنی دعائیں قبول ہوتی نظر نہ آئیں تو ہم مانگناہی چھوڑ دیتے ہیں۔۔سوال کے لئے ہاتھ
اٹھانا چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔حالانکہ ہماری دعائیں سنتا ہے۔۔۔وہ ہماری دعائیں قبول کرتا
ہے۔۔۔دعا کی قبولیت کے بھی تو مختلف طریقے ہیں کبھی زندگی میں وہی اللہ دے دیتا ہے
جو ہم مانگتے۔۔۔کبھی اس کی جگہ وہ دے دیتاہے جو ہمارے لئے زیادہ بہتر ہوتا ہے۔۔۔اور
کبھی ہماری دعائیں جنت کے لئے رکھ دی جاتی ہیں۔۔۔۔
وہ ہے نہ
کہ۔۔۔۔۔
ذرا سی
دیر کیا ہوئی دعاؤں کے پورا ہونے میں
اور تم
نے مانگنا ہی چھوڑ دیا۔۔۔۔؟؟
اسے تو
پسند تھی تمھاری آواز اور تم نے رابطہ ہی توڑ دیا۔۔۔۔؟؟
• کچھ انسانوں
کو اللہ دعا مانگنے پر فوراً عطا کردیتا ہے۔۔۔حالانکہ وہ گناہگار ہوتے۔۔۔۔
اور کچھ
لوگ بار بار اللہ سے دعا کرتے جاتے ہیں پر ان کی دعا جلدی پوری نہیں ہوتی حالانکہ وہ
نیک بندے ہوتے۔۔۔تو فرشتے پوچھتے ہیں اے اللہ یہ تو تیرا نیک بندہ اسے فوراً وہ کیوں
نہیں مل رہا جو یہ مانگ ریا۔۔۔
تو اللہ
کہتا ہے مجھے اس کی آواز پسند ہے یہ جس طرح مجھ سے مانگتا ہے مجھے وہ انداز بہت پسند
ہے میں چاہوں تو اسے فورا نواز دوں پر میں اسے سننا چاہتا ہوں۔۔میں اسے ابھی دے دوں
گا پھر یہ اور کاموں میں مصروف ہو جائے گا۔۔میں دیر اس لئے کرہا ہوں کہ یہ مجھ سے مانگتا
رہے۔۔۔
• یہ نہیں
سمجھئے گا کہ نیک لوگوں کی دعائیں پوری نہیں ہوتیں۔۔اللہ اپنے نیک بندوں کی دعائیں
کبھی رد نہیں کرتا۔۔۔ان پہ اپنی عطا کے خزانے کھول دیتا ہے۔۔
اور گناہگار
کبھی بھی یہ نہ سمجھے کہ اس کی توبہ قبول نہیں ہوگی یادعاقبول نہیں ہوگی کیونکہ مایوسی
کفر کی طرف لے کے جاتی ہے۔الحمدللہ ہم مسلمان ہیں۔۔۔ہم کسی بھی حالت میں اللہ کی رحمت
سے مایوس نہیں ہوسکتے۔۔
تو آئیں
ہم بھی ان لوگوں میں سے ہو جائیں جو ہر ٹھوکر پر، ہر غم اور دکھ پر اللہ سے دعا کرتے
ہیں۔۔اور اپنے معاملات اللہ پر چھوڑ دیتے ہیں۔اس کی رضا میں راضی رہتے ہیں وہ جس حال
میں رکھے شکر ادا کرتے ہیں۔۔۔
اللہ ہمیں
اپنے پیاروں میں شامل فرمائے۔آمین
*************
Superior work 😍
ReplyDeleteYou haven't missed a thing❤️
Keep up the good work mah girl💞💞