Tazkiya nafas Article by Fatima Liaquat


   تزکیہ نفس
از قلم فاطمہ لیاقت
سائرہ! تم نے ماما سے جھوٹ کیوں بولا؟ثنا نے سوالیہ انداز میں پوچھا۔۔
تو کیا ہو گیا؟ ثنا تم بھی تو جھوٹ بولتی ہو یاد کرو کل جب تم اپنی دوست سے کہ رہی تھی کہ۔۔۔۔۔
"یار بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے"سائرہ نے تحمل سے کہا ۔۔۔
"پہلے اپنا یاد کرو کہ تم کیسے بات کرتی ہو"۔۔۔۔۔
ایسی اور بھی بہت سی مثالیں ہماری زندگیوں میں موجود ہوتی ہیں
• یاد رکھیں آپ کی اصلاح تب ہونا شروع ہوتی ہے جب آپ دوسروں کے سمجھانے پر ان کی بات سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی کی گئی غلطی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب تک آپ خود کا ہی دفاع کرتے رہیں گے دوسروں کے سمجھانے پہ ان کے دشمن بن جائیں گے ان کی کی نصیحت پرتوجہ نہیں دیں گے اور اپنی غلطی تسلیم کرنےکی بجائے دوسروں کی غلطیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے تب تک آپ کی زندگی میں اچھی تبدیلیوں کے آنے کے امکانات بہت مشکل ہیں۔۔۔۔۔
یاد رکھیں جس نے اپنی اصلاح کرلی اپنے نفس کو برائیوں سے بچا لیا وہ کامیاب ہوگیا۔۔۔ اللہ ہمیں بھی ان لوگوں میں شامل فرمائے ۔آمین
                                              دعاؤں کی طلبگار
                                                         فاطمہ

Comments