Qaid ke Pakistan ke sath hum ne kia kia by Ayesha Awan

قائد کے پاکستان کے ساتھ ہم نے کیا کیا



14 اگست کا دن،
 عوام کی عمنگوں کا دن
 یہ وہ دن کے جب اقبال کاوہ خواب پورا ہوا جسے پاگل دیوانے کا خواب قرار دیا گیا،
 یہ وہ دن کے جب ہندوستان اپنی ہر پالیسی میں ناکام ہوا ،
یہ وہ دن کے جسے قوم نے لہو کا خراج دے کر  حاصل کیا
 جی ہاں یہ پاکستان کی آزادی کا دن ہے
 کہ اسی دن مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان وجود میں آئی 
دن رات کی جدوجہد سے اور قائد اعظم محمد علی جناح کی محنت ،عزم و ہمت ،مستقل مزاجی اور حوصلہ سے   ہزاروں لوگوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر اس ملک کو حاصل کیا اور اس کو قائم رکھنے کے لیےآج تک لہوکا خراج دیا جا رہا ہے
 اس ملک کو اس لیے حاصل کیا تاکہ یہاں پر سچائی کے پھول کھلیں لیکن ہم نے جھوٹ کی اینٹوں سے دیواریں اتنی مضبوط کر لی ہیں کے اب سچ بھی جھوٹ لگنے لگتا ہے
یہ ملک اس لیے حاصل کیا گیا کہ اس میں مزہبی آزادی ہو اور بنا روک ٹوک مسجدوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہو
لیکن ہم صرف مسجد وں کا رخ عید پر یا جمعہ کے دن کرتے ہیں 
یہ ملک اس لیے حاصل کیا گیا کہ اس ملک میں قانون سب کیلیے برابر ہو مگر ہم نے  امیر کیلیے ایک قانون اور غریب کےلیے اور قانون بنا  دیا
یہ ملک اس لیے بنایا گیا کہ یہاں لوگ قرآن و سنت کےمطابق اپنی زندگیاں بسر کر سکیں مگر ہم نے بے حیائی اور فحاشی کو عام کردیا 
اللّلہ قائد کے پاکستان پر رحم فرماۓ (آمین)

                               ( تحریر ۔۔۔۔عائشہ اعوان)

Comments