"میرے سوالوں کا جواب کون دے گا"
Writer - Sania Adrees
اسلام علیکم...
کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کے ہم کون ہیں....؟ دنیا سے یا یہ کہ لیں کے ہمارے بڑوں سے سنا ہے کہ ہم مسلمان ہیں..
"کون ہوتے ہیں یہ مسلمان...؟"
یہ ہمیں بتایا تو ہے لیکن سمجھایا نہی ہے کہتے ہیں کہ مسلمان پانچ وقت کا نمازی ہوتا ہے اور خدا اور اس کے قرآن پاک پر بھروسا کرتا ہے اور اس کو پابندی سے پرھتا ہے اور وہ یہ سب کچھ کیوں کرتا ہے...؟ یہ تو ہمیں سمجھ نہی آیا اب تک.. آخر کیوں...؟ کہتے ہیں کہ یہ آخرت سنوارتا ہے اور میں نے قرآن پاک کے ترجمہ میں پڑھا ہے کہ آخرت قیامت کے دن کو کہتے ہیں جس دن حساب ہوگا نیکیوں کا اور برائیوں کا...لیکن پھر یہ کیوں کہتے ہیں کہ انسان کی قسمت میں جو لکھا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے...؟ تو اگر قسمت خدا نے لکھی ہے اور اس کو کوئ بدل نہیں سکتا تو ہم دعا کیوں کرتے ہیں....؟ اور اگر کبھی قسمت میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ دعا کی قبولیت ہو گی تو کیا آگے کی قسمت خدا کو دوبارہ لکھنی پرے گی....؟ اور اگر قیامت کے دن حساب ہو گا تو کیا اس میں انسان کی گلتی ہو گی....؟ کیونکہ اس نے تو وہی کیا جو اس کی قسمت میں لکھا ہوا تھا کے اس نے یہ کرنا ہے اور قسمت تو خود خدا نے ہی لکھی ہے نا....؟ اور اگر ہونا وہی ہے جو قسمت میں لکھا ہے تو ہم کیوں نکلتے ہیں گھروں سے کبھی کمانے تو کبھ رشتہ ڈھونڈنے کبھی کچھ تو کبھی کچھ جبکہ ہونا تو وہی ہے جو قسمت میں لکھا ہے تو گھر میں ہی کیوں نہی بیٹھ جاتے....؟ اگر قسمت میں سب اچھا لکھا ہوا ہے تو ہو جاے گا... تو اگر قسمت میں جتنے امتحانات کے بعد کے نمبر لکھے ہیں اتنے ہی آنے ہیں تو ہم پرھائ کیوں کرتے ہیں....؟ اور اگر قسمت کا لکھا کوئ ٹال نہیں سکتا تو پرھائ کے بغیر بھی تو اتنے ہی نمبر آئیں گے نا....؟ تو اگر جہاں قسمت لکھی ہے وہیں شادی ہونی ہے تو ہم کیوں نکلتے ہیں گھروں سے باھر رشتہ ڈھونڈنے....؟ اگر جہاں قسمت لکھی ہے وہیں ہونی ہے تو گھر بیٹھے بھی تو ہو کر ہی رہے گی نا...؟ اگر کوئ مرتا ہے تو کہتے ہیں کہ اس کی قسمت اتنی ہی لکھی تھی لیکن اس کے وفات پانے سے چند گھنٹے پہلے یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ دعا کریں....؟اگر ہونا وہی ہے جو قسمت میں لکھا ہے تو اس کی ذندگی کی دعا کیوں کی جاتی ہے...؟ اور کیا اگر دعا قسمت بدل سکتی ہے تو اس آدمی کو جو نئ ذندگی ملی ہے اس کی قسمت دوبارہ لکھی جاے گی....؟اور کیا اگر قسمت میں یہ لکھا ہوا ہو کہ اس کے مرنے سے پہلے اس کے کسی اپنے کی دعا اس کو بچا لے گی اور اگر کوئ اپنا دعا نہ کرے تو....؟ تو کیا اگر قسمت میں جو آگے ہونا لکھا تھا اس آدمی کے ہاتھوں وہ ہوگا.....؟ ایسے تو کام ادھورے نہیں رہ جائیں گے....؟ تو اگر وہ آدمی کنوارہ تھااور دعا نہ ہونے کی وجہ سے مر گیا تو جس لڑکی کی قسمت میں وہ لکھا ہوا تھا اس لڑکی کا کیا ہوگا....؟ اس لڑکی کی قسمت تبدیل ہو گی کیا......؟
کیا آپ کو ان باتوں مہں جہالت نزر نہیں آتی....؟ اگر کوئ مر گیا ہے تو ہم یہ کیوں نہی کہتے کہ خدا کی رظا اسی میں ہے....؟
کسی کے ساتھ بڑا ہوتا ہے تو قسمت...
اچھا ہوتا ہے تو قسمت.. آخر یہ کیوں نہی کہا جاتا کیوں نہیں سمجھا جاتا کہ ان سب چیزوں میں اللہ کی رضا اور خوشنودی ہے...؟ کیوں نہیں کہا جاتا...؟ اللہ کی رضا کو مانا کیوں نہیں جاتا...؟ یہ کیوں کہا جاتاہے کہ ہماری قسمت ہی بری ہے..؟ اگر ہم مانتے ہیں کہ اللہ ستر ماؤں
سے بھی زیادہ ہمیں پیار کرتا ہے تو کیوں ہماری قسمت کو بری لکھے گا...؟ آخر کیوں..؟ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ میں قسمت کو نہیں مانتی میں یہ کہہ رہی ہوں کہ ہر چیز کو قسمت کا لکھا ہی کیوں کہا جاتا ہے..؟
مجھے پتا ہے کہ میرا یہ سب لکھنا کتنوں کو ہی برا لگے گا لیکن میں چاہتی ہوں کہ میں اپنی سوچ کا اظہار کروں تو کیا مجھے حق نہیں کہ میں اپنی سوچ کا اظہار کروں..؟ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ جو کچھ میں نے کہا غلط ہو_ لیکن پھر بھی میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے سوالات کو ظاہر کروں..
اور میری سوچ یہ ہے کہ ہم غلط کر رہے ہیں ہم اپنے برے اعمال کے نتیجوں کو اپنی قسمت میں بدل رہے ہیں. ہم ان ا عمالوں کو سدھارنے کی بجائے بگاڑ پیدا کر رہے ہیں ان میں_ میں یہ نہیں کہ رہی کہ موت ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے لیکن یہ ضرور کہ رہی ہوں کہ موت کو قسمت کا لکھا کہنا مجھے کچھ بجا نہیں لگا. اور یہ مجھے بھی نہیں پتہ کہ کیوں...؟ اگر میں ان پر کبھی اعتبار کرنے کی کوشش بھی کرتی ہوں تو میرے دماغ میں یہ سارے سوالات کیوں آجاتے ہیں...؟ کوئ تو وجہ ہو گی نا...؟ ہاں شاید اس لیے کہ میں اللہ کی رضا اور خوشنودی پر بھروسہ کرتی ہوں کہ ہر چیز اللہ کی رضا اور خوشنودی سے ہوتی ہے...اور میں اس کی رضا میں راضی ہوں...
خدا حافظ..
Phly ap apny lifaaz par goor karain...
ReplyDeleteApko pata hona chahiya k qismat badli ja sakhti h
Ap janti hoon gi k
Allah ny insan ko apni ibadat k liya pyda kiya
Allah k agy sr jhukana Allah ko pasand h iss jooss k samny sr jhukay ga vo kamiyabi ki taraf jaye ga jo nai tou vo nakam ha
Agar humy zindagi di gai h tou mout k b ik fi moaiyan h
Insan k pyda hony pr oss k kan main azan di jati h jbk janazy ki koi azan nai hoti
Ya zindagi k safar kuch arsy k liya hota h
Issi main duniya family realtives Ibbadat etc sb ko dekhna h ya imtyhan h
Ya sb karny karany vali zaat Allah ki h Ap insanon sy in cheezon k jawab talab ni ni kar sakhti ya jo ap likh rahi hain ik ammm insan k ilfaz ho sakhty hain lakin ik mazboot iman rakhny valy insan k nahi.....
Qismat achi ya buri ni hoti jo karo gy oss k hissab sy qismat hogi
Lakin
Taqdeeer ko badla ni ja sakhta ...
For example Ap ik km ko achy sy kr rahy hain apko apny ap pr yakeen ha k ya glt ni ho sakhta oss k bawajood b glt ho jaye vo apki qismat ni h vo ap ki taqdeer h ....baqi bahtreeen janny vali zaaat Allah ki ha❤️
Ap kon hoty mery iman ko judge krny waly??? Mn ye ni kh rae ky mn qismat ko ni mnti ye khrae hun ky log apny amal ky nateejon ko qismat ka nam q dety akhir q khty hn ky hmari qismat buri hy ???mn mnti hun qismat ko lkn ye ni mnti ky allah hmari qismat buri likhy ga mn ye mnti ky hm apni qismat khud likhtyburi na ky khuda or mn ye ni kha ky mery ilfaz ko judge kia jae just apni soch btai..
ReplyDeleteMujy b pta hy ky allah ka insan ko peda krny ka maqsadkia hy...agr insan qismat bdl sakta hy to log kiun khty hn mayoose se ky qismat mn e ye likha tha kia kr skty ye wo???
ReplyDeleteHar kisi ki ek soch ni hoti mana ky sab musalmam hn lkn sab apni ek alg soch rkhty hn
ReplyDelete