Makafat e amal Article by Fatima Liaquat


"مکافاتِ عمل"
کبھی تم نے غور سے اُن چہروں کو دیکھا جو غمگین دکھائی دیتے ہیں کبھی ایسے لوگ زندگی میں نظر آئیں تو ان سے بات کر کے دیکھنا۔ان کی آوازمیں موجود درد کی شدّت کو ناپنے کی کوشش کرتے ہوئے ، انکی آنکھوں اور لَہجوں کے ،گفتگو کے درمیان بار بار بھر آتے ہوئے یہ ضرور سوچنا کہ کبھی کہیں جانے انجانےمیں تم بھی کسی کے دل کا درد بڑھانے کا سبب تو نہیں بنے؟اپنے نوکیلے لفظوں کے تیر چلا کر کسی کا دل زخمی تو نہیں کر بیٹھے؟؟۔یا اپنی اَنا کے غرور میں کسی کے دل کو ریزہ ریزہ تو نہیں کر بیٹھے؟کسی کو اپنا بنانے کے بعد اپنی زندگی کی مصروفیات میں اسے چھوڑ کر اور بھلا کر ، اسے تنہا اور کمتر ہونے کا احساس تو دِلا نہیں بیٹھے؟؟اپنی دل لگی یا وقت بِتانے کی خاطر اوروں کا مذاق تو نہیں اُڑاتے؟ کبھی فرصت ملے تو ضرور سوچنا۔۔کیوں کہ۔۔یہ۔۔دنیا۔۔مکافاتِ عمل کا نام ہے۔۔
ازقلم فاطمہ لیاقت
*****************

Comments

Post a Comment