Hmary pas waqt nahi article by Hiba Peerzada

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ !
*ہمارے پاس وقت نہیں*
ہبہ پیرزادہ
*ہمارے پاس وقت نہیں*۔۔۔۔۔۔۔
 یہ جملہ بہت بار سننے کو ملتا ہے
لیکن کبھی اس پر غوروفکر نہ کیا گیا ۔اس جملے کے بولنے پر کوئی تو وجوہات ہوں گی؟  پڑھنے اور سننے کو تو محض یہ ایک جملہ ہے مگر اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں جن کو اپنے خیالات کے مطبق پیش نظر کرنے جا رہی ہوں
سب سے پہلے تو ہی سوال اٹھتا ہےکہ ہمارے پاس وقت کیوں نہیں ہے؟ درحقیقت ہمارے پاس اپنے لیے بھی وقت نہیں ہم نے اپنی سوچ کے دائرے کو مضصوص کر لیا جس سے آگے نہ کبھی سوچا نہ وقت ملا۔
اگر کسی کو کوئی چیز دینی ہو تو وہ چیز کسی کو دینے سے پہلے ہمارے پاس اس چیز کا ہونا لازم ہے اسی طرح ہمارے اپنے پاس ہے ہی نہیں ہم کسی کو دے کیسے سکیں گے ۔درحقیقت ہمیں وقت کو وقت دینا نہیں آیا ۔اگر ہم نے وقت کو وقت دیا ہوتا تو آج ہمارے پاس وقت بھی ہوتا ۔بہت خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جنہیں فراغت کے لمحات ملتے ہیں اور آپ جانتے ہیں کیا انہیں یہ فراغت کے لمحات دیتا کون ہے؟ انہیں یہ لمحات بھی وقت دیتا ہے کیونکہ بھلے لوگ ہیں وہ جو وقت کو وقت دیتے ہیں
ہم نے سوچ لیا خواہشات نفس کی پیروی کرنا ہی اصل زندگی ہے اور جو اس دوران وقت بیتاتے ہیں وہی اصل وقت ہے نہیں ہم غلط ہیں
زندگی کے 65 سال ایک ہی روٹین میں گزار دینا زندگی نہیں ہے
کچھ فیصلے اپنے خلاف لینے پڑتے ہیں اور فیصلوں کے خلاف جانا پڑتا ہے وقت کو مینج کرنا پڑتا ہی
 جب ہم ہر چیز کو اس کے مطابق لے کے چلتے ہیں تو وقت کی حفاظت کر سکتے ہیں اور ہم اپنے وقت کے ساتھ مناسب مینجمینٹ کر سکتے ہیں
اپنے وقت کی حفاظت کے لیے دیکھنا پڑے گاہم اپنا وقت کہاں استعمال کرتے ہیں۔ کن فضولیات کو اہمیت دے کر اپنا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں ۔جب ہم اپنے ایک ایک سیکنڈ کا حساب رکھیں گے تبھی یم اپنے وقت کو بچا سکیں گے اور اس کو اس کے اصل مقصد کے لیے استعمال کر سکیں گے
آخر پر یہی کہنا چاہوں گی اگر زندگی سے کچھ چایتے ہیں تو اپنے وقت کو وقت دینا سیکھیں
ازقلم: ہبہ پیرزادہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا فدنیا والآ خرہ
******************

Comments