Ghabrana nahe Pakistan by Ayesha Awan

گھبرانہ نہیں پاکستان
تحریر:عائشہ اعوان

جولائی٢٠١٨کا دن ،یہ وہ دن جب تمام پاکستانیوں کی نظریں ٹی وی سکرین پر جمی ہوئی تھیں 
اور پھر بریکنگ نیوز آ گئی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے 
یہ وہ دن جب میرے محبوب قائد کو عوام نے منتخب کر لیا
پھر١٨ اگست کا تاریخی دن آتا ہے جب خان صاحب حلف لے کر باقاعدہ وزیر اعظم کے عہدے پر براجمان ہوتے ہیں
وزیر اعظم بننے کے بعدعوام سے پہلی مرتبہ بغیر کسی پرچی کے خطاب کرتے ہیں عوام عش عش کر اٹھتی ہے کہ پاکستان کی ٦٠ سالہ تاریخ میں کوئی تو ایسا حکمران ہے جو دل سے بات کرتا ہے
        دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
       پر تو نہیں مگر طاقت پرواز رکھتی ہے
کیا خوبصورت لب ولہجہ ، کیا خوبصورت انداز،ہم زیر اثر اتنے کے پلک تک جھپکنے کی زحمت نہ کی اور ہمیں ایسا لگا بس اب وہ وقت آ گیا ہے جب ہم پوری دنیا میں ایک عظیم قوم بن کر ابھریں گے اور ہمیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکے گی
اسی لمحے میرے محبوب قائد نے کہا رکیے اتنے خواب اچھے نہیں ہوتے 
چونکہ ہمارا ملک ایک عظیم بحران سے گزر رہا ہے اس لیے عوام کو تھوڑا صبر کرناپڑے گا،ہمارے ملک پر اتنا قرض ہے کہ اس کا سود ادا کرنے کے لیے ہمیں مزید قرض لینا پڑتا ہے
مگر میں آپ سے کہ رہا ہوں پاکستانی قوم  آپ نے بلکل بھی گھبرانا نہیں ہے
وہ دن اور آج کا دن یہ جملہ اتنی مرتبہ سنا ہے کے اب یہ ایک قومی جملہ لگنے لگا ہے
گندم ہو یاآٹا بحران 
گھبرانا نہیں پاکستان
پیٹرول کا فقدان 
گھبرانا نہیں پاکستان
چینی بحران 
گھبرانا نہیں پاکستان
ملک میں ترقی کا فقدان 
گھبرانا نہیں پاکستان
پاکستانی قوم آپ کی قسمت آپ کا وزیراعظم،
 عمران خان
گھبرانا نہیں پاکستان

Comments