Aaen phir sy awaz uthaen by Ayesha Awan

آئیں پھر سے آواز اٹھائیں
تحریر : عائشہ اعوان


5اگست کا دن تاریخ میں ایک سیاہ ترین دن کی حیثیت سے یاد رکھا جاۓ گا یہ وہ دن تھا جب بھارت نے کشمیر پر کرفیو نافذ کیا تھااس کے بعد پاکستان نے کشمیریوں کے حق میں بھر پورآواز بلند کی پاکستان نے سفارتی سطح پر بھرپور کوشیشیں کی اور مسلئہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں کامیاب ہو گیا
ایک وقت آیا کہ امریکہ جس کی واضح پالیسی تھی کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا آ پس کا معاملہ ہے اس نے بھی پالیسی تبدیل کرتے ہوۓ ثالثی کی پیشکش کر دی 
پھر 6ستمبر کو جب وزیر اعظم پاکستان نے اس مسلۓ کو اقوام متحدہ میں اٹھایا تو اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گیا
ہر جگہ پر صرف ایک ہی نعرہ گونج رہا تھا 
کشمیر بنے گا پاکستان
مگر ہماری قوم کی بدقسمتی کہے لیں یا  سستی اور ہمارے چند مفاد پرست سیاستدانوں کے دھرنے کی وجہ سے اس کی حیثیت کم ہونے لگی اور ساری توجہ دھرنے پر چلی گئ 
رہی سہی کثر کرونا نے پوری کر دیا اور یہ مسلئہ دب گیا اب کئ دنوں بعد ایک آدھ بیان آجاتا ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں
حلانکہ کشمیری آج بھی وہی زندگی یا اس سے بھی بدتر زندگی گزار رہے ہیں جو 5 اگست سے 6 ستمبر تک گزار رہے تھے
آئیں کشمیریوں کے لیے پھر سے آواز اٹھائيں ہماری تھوڑی تھوڑی کوشش ہی اقتدار کے اعلی ایوانوں میں موجود لوگوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر جگا سکتی ہے آئیں مل کر یہ مسئلہ دوبارہ اس انداز میں ا جاگر کریں کہ کشمیریوں کو آزادی نصیب ہو  اور وہ آزاد فضا‎میں سانس لے سکیں

آئیں آواز اٹھائیں 
ان سسکتی ما‎‎‎‎‎وں کے لیے
جنھوں نے اپنے لخت جگر کے سر پر سہرا سجانے کے خواب دیکھے
مگر ظالموں نے ان آنکھوں سے خواب نوچ کر کفن میں لپٹی لاشیں ان کے حوالے کیں
آئیں آواز اٹھائيں 
ہر اس باپ کے لیے 
جو  آنکھوں میں آنسوں لیے
اپنے برھان وانی کے سر پر کفن باندھ کر اسے
رخصت کرتے ہوۓ کہتا ہے جا بیٹا تجھے رب کے حوالے کیا
آئیں آواز اٹھائيں
 ان بیوا‎وں کے لیے 
جن کے سہاگ اجاڑ دیے گۓ
آئیں آواز اٹھائیں ان لڑکیوں کے لیے جن کی عصمت کو سربازار پامال کر دیا گیا
آئیں آواز اٹھائیں 
ان بہنوں کے لیے 
جن کی منتظر نگاہیں
اپنے بھائیوں کی واپسی کا انتظار کرتی ہیں 
پھر یہ نگاہیں لہورنگ آنکھوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں جب ان کے  بھائی کا جسد خاکی پرچم میں لپٹا ہوا ان کے سامنے آتا ہے
آئیں آواز اٹھائیں 
ان بیٹیوں اوربیٹوں کے لیے
جو پھول سی عمر میں 
والدین کی گود میں کھیلنے کی بجاۓ 
زمانے کی سختیوں کی نظر ہو جاتے ہیں
آئیں پھر سے بھرپور آواز اٹھائیں 
کشمیر کو آزاد کرو
کشمیر کو آزاد کرو 
انشاءاللّلہ
کشمیر بنے گا پاکستان 
کشمیر بنے گا پاکستان

Comments