walden ka koi nehmul badal nahe by Gul e Rani

والدین کا کوئی نعم البدل نہیں 


عورت چاہے کسی بھی روپ میں ہو چاہے بیٹی ہو، بہن ہو، بیوی ہو یا ماں ہو وہ قابلِ عزت اور احترام ہے۔ عورت اپنا ہر روپ بخوبی نبھاتی ہے۔آپ کو بہن بھائی بھی اور مل جاتے ہیں، اللّٰہ نے چار شادیوں کا حکم دیا آپ کو اور بیویاں بھی مل جائیں گی، اللّٰہ تعالٰی آپ کو بیٹیوں جیسی رحمت سے بھی نواز دیں گے۔ مگر ماں کا وہ مقام ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اللّٰہ تعالٰی جس کے باطن سے آپ کو پیدا کرتے ہیں صرف وہی ماں ہوتی ہے جو آپ کی بہترین دوست ہے جس سے آپ اپنا ہر دُکھ سُکھ بانٹ سکتے ہیں۔ جو آپ کے تحفظ کے لیے تمام مشکلات سے جنگ لڑتی ہے۔ماں کے قدموں تلے تو جنت ہے۔اپنی زبان کی تیزی اس ماں پر نہ آزمائیں جس نے آپ کو حرف حرف بولنا سکھایا۔
رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ والہ سلم نے ارشاد فرمایا
""اللّٰہ نے تم پرماؤں کی نافرمانی اور بد سلوکی کو حرام قرار دیا ہے.""

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ""بیشک اللہ تعالیٰ تم کو اپنی ماؤں کے ساتھ حُسنِ سلوک کی وصیت کرتا ہے۔""
میں سمجھتی ہوں کہ انسان کی زندگی میں ماں کے لیے یا باپ کے لیے صرف ایک دن تو نہیں ہوتا آپ اپنی ساری زندگی بھی اُن کا حق ادا کرنے میں وقف کر دیں تو نہیں کر سکتے ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ "" ماں کا حق ادا کرتے رہو، قسم ہے اللّٰہ کی اگر تم اپنا گوشت کاٹ کر اُسے دے ڈالو جب بھی اس کا چوتھائی حق ادا نہ ہو گا۔"" 
اگر ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو باپ تو جنت کا دروازہ ہے۔ آپ جنت میں کیسے جا سکتے ہیں جب تک آپ دروازے سے داخل نہیں ہوں گے۔
 میں سمجھتی ہوں کوئی ایک دن نہیں ہوتا جِسے آپ اپنے والدین کے لیئے منتخب کرتے ہیں، ما باپ کی خدمت کے لیے ساری زندگی بھی بہت کم ہے۔اگر آپ اپنے والدین کے لیئے کچھ نہیں کر سکتے ہیں اُن کی خدمت نہیں کر سکتے ہیں تو کم سے کم اُن کی نافرمانی نہ کریں، اونچی آواز سے بات نہ کریں، اور ہر وقت اُن کی سلامتی کی دعا کرتے رہیں۔                                                               
                                                                          گُلِ رانی

Comments