#اُمید ❤
ھم سب نے یہ جملہ تو سُن ہی رکھا ھے کہ
"اُمید پہ دنیا قائم ھے۔"
لیکن ھم میں سے بہت سے لوگ اس جملے پہ غور نہیں کرتے
فیسبک پہ بھی اور عام زندگی میں بھی زیادہ تر لوگوں کو میں نے بس مایوسی کی باتیں کرتے ، دکھی شاعری پوسٹس کرتے ہوۓ یا پھر فلاں فلاں بات کا رونا روتے ہی دیکھا ھے
اس میں کوئی شک نہیں کہ خوشیاں اور غم زندگی کا حصہ ھیں نہ آپ ہمیشہ خوش رہ سکتے ھیں اور نہ ہی ہمیشہ کے لیۓ اداسی آپ کے مقدر میں لکھ دی گٸ ھے
تحریر لکھنے کا مقصد صرف یہ ھے کہ مثبت سوچیۓ
خوش رھنے کی کوشش تو کیجیۓ
مایوسی کو خود پر بلکل بھی طاری مت ھونے دیں
اور اس طرح کی کوئی بھی بات شئر نہ کریں جس سے کسی بھی انسان کی ہمت مزید کم ہو
ہمیشہ اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں
اگر اللہ نے مشکلیں دیں ھیں تو وہ آسانیاں بھی دے گا
قصہ مختصر یہ کہ دنیا واقعی امید پر قائم ھے
برے وقت میں اچھے وقت کی امید رکھنا
بیماری میں صحت کی امید رکھنا
اور تنگ دستی میں فراوانی کی امید رکھنا
جی تو امید کیا ھے؟
"امید آپ کے خوبصورت خواب ھیں۔ ان کو مایوسی کے اندھیروں میں گم نہ ہونے دیں۔"
#کومل سلطان خان۔۔۔
Comments
Post a Comment