Shab e qadar by Usman Shokat


اسلام علیکم!
صلُّو ا عَلَى الْحَبيب!
صلّى اللهُ تعا لى على مُحمّد

رمضان مبارک خاص مہینوں میں سے ایک مہینہ ہے۔ اور اس مہینے میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ جس کا ذکر اللہ نے خود قرآن پاک میں سورت القدر میں کیا۔ یہ رات انتہائی قیمتی رات ہے۔ اس رات کو لیلتہ قدر کہا گیا ہے یعنی عزت و قدر والی رات۔
بعض روایات میں آیا ہے کہ یہ رمضان کی ستائیسویں شب ہوتی ہے۔ بعض جگہ پر آیا ہے کہ یہ رمضان کے آخری عشرے میں کسی رات میں پائی جاتی اور بعض روایات کے مطابق یہ رمضان کے پورے مہینہ میں سے کوئی ایک رات ہوتی ہے۔
رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف بھی اسی رات کی تلاش میں کیا جاتا ہے۔
زیادہ تر ماننا ستائیسویں  شب کو شب قدر مانا جاتا ہے اس حوالے سے مساجد میں بھی محفلیں ہوتی ہیں
بتانے کا مقصد یہ رات بہت قیمتی ہے
بخاری شریف میں ہے"جس نے لیلتہ قدر میں ایمان و اخلاص کے ساتھ قیام کیا تو اس کے سابقہ تمام گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں"۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو کوئی شب قسر میں سات بات سورت القدر پڑھے تو اللہ تعالی اسئ ہر بلا سے محفوظ فرماتا ہے اور ستر ہزار فرشتے اس کے لیے جنت کی دعا کرتے ہیں۔
 حدیث مبارکہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے دریافت کرنے آقائے دو جہاں صلّی اللہ علیہ وسلم نے اس رات کی خاص دعا بتائی تھی اس کو کثرت سے پڑھی جائے

ترجمہ: اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے اور معافی کو پسند کرتا ہے پس تو مجھے بھی معاف فرما۔


1۔دو رکعت نماز نفل ہر رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت اخلاص 7 بار پڑھے سلام کے بعد اپنی جگہ پر ہی ستر بار استغفار پڑھے۔
تو اس کے وہ جگہ چھوڑنے سے پہلے اللہ کی رحمت اس پر اور اس کے والدین پر جلوہ فگن ہوگی۔
2۔چار رکعت نماز نفل ہر رکعت میں سورت القدر ایک بار اور سورت اخلاص ستائیس بار پڑھے تو وہ سابقہ گناہوں سے پاک پیدا ہونے والے بچے کی طرح ہوجاتا ہے۔اللہ اسے جنت میں ایک ہزار محل عطا فرمائے گا۔
 3۔دو رکعت نماز نفل ہر رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورت القدر ایک بار اور سورت اخلاص تین بار پڑھے تو اللہ اسے شب قدر کا ثواب عطا فرمائے گا اور جنت میں اسے مشرق سے مغرب تک کشادہ ایک شہر عطا فرمائے گا
4۔چار رکعت نماز نفل سورت القدر ایک بار اور سورت اخلاص پچاس بار پڑھے۔ سلام کے بعد سجدے میں جا کر ایک بار کلمہ سوئم پڑھے۔ اس کے بعد جو دعا مانگے قبول ہو گی۔اور گناہ معاف ہوں گے۔ اللہ بے شمار رحمتے نازل کرے گا
5۔جو کوئی شب قدر میں سورت ملک سات بار پڑہے امید ہے اس کی مغفرت ہوگی۔
ان سب کے علاوہ صلوة تسبیح پڑھیں
سورت القدر ،سورت اخلاص، سورت فاتحہ، سورت یاسین کی خوب خوب تلاوت کریں۔
رات کو جگنا کافی مشکل ہوتا ہے اس کے لیے افطاری میں کم سے کم کھائیں۔
ملکی حالات بہت خراب ہو چکے ہیں یہ وباہ جو پھیلی ہے اس سے نجات کی دعا مانگیں
اپنے لیے جنت کا سوال کریں اللہ سے جہنم سے نجات مانگیں
اللہ ہماری عبادات قبول کرے۔آمین
ثواب کی نیت سے اگے شئیر کریں اللہ آپ کا خامی و ناصر ہو

طالب دعا:۔ عثمان شوکت

Comments