"محبت"
محبت کا کوئی رنگ نہیں ہوتا۔
محبت ہر رنگ سے پاک ہوتی ہے۔لیکن یہ جس دل پر اترتی ہے اسے اپنے رنگ میں رنگ دیتی ہے۔
محبت بہتے ہوئے پانیوں کی طرح ہوتی ہے۔
اس کی آواز کوئی کوئی سن پاتا ہے۔ہر کسی پر محبت پھوار بن کر نہیں برستی۔لیکن جن پر برس جاتی ہے وہ پور پور بھیگ کر اسی کے انوکھے رنگ میں رنگ جاتے ہیں۔
محبت پھول نہیں ہوتی۔ پھر بھی یہ ہمیں پورے باغیچے جیسی محسوس ہوتی ہے جیسے باغیچے میں ان گنت رنگ برنگے پھول ہوتے ہیں۔
بالکل ویسے ہی محبت ہمارے دل کو باغ بناتی ہے جس کی خوشبو ہمیں معطر کر دیتی ہے۔ جب کوئی ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ ہم اس کے لیے کتنے خاص ہیں۔
تو اپنا آپ معتبر سا محسوس ہوتا ہے۔
ہر کوئی چاہتا ہے کہ کوئی ہو جو آپ کو بہت چاہے۔
اور واقعی میں ہوتے ہیں ایسے لوگ جو آپ کے لیے جیتے ہیں۔ ہوتے ہونگے ایسے بھی لوگ جو آپ سے کہیں گے کہ میں آپ پر مرتا ہوں۔
لیکن در حقیقت وہ اپ سے محبت نہیں کرتا۔
لیکن۔۔۔لیکن وہ ایک شخص جو لاکھوں میں ایک ہوتا ہے۔جو آپ پر "جیتا" ہے۔ آپ کے لیے جیتا ہے۔
اس کے ہونے سے اپنا آپ خاص محسوس ہونے لگتا ہے۔
وہ شخص آپ کو جینا سکھاتا ہے آپ کی ہنسی میں ہنستا ہے۔دکھ سے دکھی ہوتا ہے۔
لیکن وہ اپنی تکلیف آپ پر عیاں نہیں کرتا۔ کڑھتا رہتا ہے۔سہتا رہتا ہے۔
وہ چاہتا ہے آپ اس کی آنکھوں کی زبان سمجھیں۔
لیکن یہ صفات بھی ہر کسی میں نہیں ہوتیں۔
بہت خوش نصیب ہوتی ہیں وہ جنہیں کوئی ٹوٹ کر چاہتا ہے۔
اور اتنے ہی بد نصیب وہ لوگ ہوتے ہیں جو اس محبت کا بھرم نہیں رکھ پاتے۔ سامنے والے کو محبت میں ڈال کر پاوں پیچھے ہٹا لیتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا دل شیشے جیسا صاف ہوتا ہے۔💕
گنتی کے لوگوں کی سرکشی کی وجہ سے سب لوگوں کو تو غلط نہیں کہہ سکتے نا۔ جہاں اتنا کچھ ہوتا ہے وہیں وہ عورت بھی خوش نہیں رہ پاتی جو ایک شخص پر نہیں ٹک سکتی۔
ایسی عورتوں کے لیے مرد کو مردار بننے میں دیر نہیں لگتی۔
جو گھر بسانا ہی نہیں چاہتی۔ بس انجوائے کرنا چاہتی ہے۔
تو ایسے میں کون ایسے شخص کو اپنا آپ دے گا خود ہی سوچیے........؟
لیکن آپ کے لیے بہاروں کا موسم وہی شخص لا سکتا ہے۔جو آپ کا محرم بننے کی کوشش کرے جو آپ کو سچے دل سے نکاح میں لا کر اللہ والی راہ پر آجائے
جب آپ اللہ والی راہ پر چلیں گے دین مکمل کریں گے تو سامنے والا انسان آپ کے لیے کورا کاغذ ثابت ہوگا جس کے دل میں آپ کی محبت کے لاکھوں دھنک کے رنگ اتر آئیں ہوں اور آپ اس کورے کاغذ پر اپنی مرضی کے رنگ تخلیق کریں۔
بالکل ایسے جیسے پانی کو جس رنگ کے کوزے میں ڈالو گے اسی رنگ میں ڈھل جائے گا۔
جیسے ایک معصوم سے بچے کی پرورش کرتے ہیں۔
بالکل ویسے ہی...محبت بھی توجہ چاہتی ہے۔
ایک دوسرے کے ساتھ مخلص بنیں۔محبت کا جواب محبت سے دیں گے تو اللہ آپ کی محبت کو کہکشاں کے رنگوں سے سجا دے گا۔
اور جیتے جی زندگی جنت بن جائے گی یہ محبت کرنے والے پر منحصر ہے کہ وہ محبت کو کس نہج پر لے جاکر کس طرح نبھاتا ہے۔ اپنے عمل سے محبت کو ست رنگی بناتا ہے۔
یا پھر اپنی حیات جہنم میں بدلتا ہے۔ اپنا آپ سنوارتا ہے یا محبت کی کرچیاں بکھیر کر خود بھی بکھر جاتا ہے۔
خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جنہوں نے دنیا میں آنے کا اپنا اصل مقصد پالیا ہو اور رب نے بھی اپنے اس بندے پر "کن" کے در وا کر دئیے ہوں۔
#کومل سلطان خان۔۔۔
Comments
Post a Comment