تحریر
از کومل سلطان خان
کوئی شخص تمہارے ساتھ جتنا مرضی برا کر دے اگر وہ شخص تمہیں رب تک لے جائے ناں، خواہ آنسوؤں کی شکل میں یا دعا کی شکل تو تم پہ حرام ہو جاتا ہے کہ تم اسے گالی دو. 🌺 بد دعا دو.. میں حیران ہوتی ہوں جب میں دیکھتی ہیں کہ لڑکیاں بے وفائی کے بعد اکثر گالیاں دیتی، بد دعائیں دیتی، الزام لگاتی، کیوں یارا، محبت گالی تو نہیں ہوتی، محبت الزام بھی نہیں ہوتی.. محبت بس محبت ہوتی ہے اور محبت انسان کو بس محبت ہی بناتی ہے، اگر تمہیں کسی سے محبت نے بھی محبت نہیں بنایا تو یقین مانو تمہیں کسی سے محبت ہے ہی نہیں تم خود پرستی میں مبتلا ہو..اور تمہاری ظالم. انا تمہیں خود سے آگے سوچنے ہی نہیں دیتی.. ایک ایسا گھر جس کی بنیاد ہی کمزور ہو وہ ٹوٹتا ہی ہے، خواہ آپ اس رشتے کو آنسوؤن کا پانی دو یا جگر کا خون،اور نامحرم محبت بھی ایک کمزور اور بے بنیاد رشتہ ہی ہوتا ہے اور کیا یہ تمہاری اپنے نفس کے ساتھ بہت بڑی زیادتی نہیں ہے کہ ایک تو تم ہر جائی، بے وفائی اور جدائی کا عذاب سہو اور دوسری طرف نفرت کی آگ کے میں جلو. کیوں اللہ کی پیاریو کیوں، اللہ نے جب لوگوں کی اوقات دیکھنی ہو تو وہ ان کی اصلیت تم پہ کھول دیتا ہے تو تم بجائے رب کا شکر گزار ہونے کے خود پہ ظلم کرنا شروع کر دیتی ہو، اپنے دکھ سے سچا ہونا سیکھو کڑیو، جو ہوا سو ہوا، آگے زندگی ہے موقعے ہیں آگے بڑھو معاف کرو ان لوگو کو جو تمہاری تکلیف کی وجہ ہے اور پھر دیکھو اللہ تمہیں کیسے پرسکون کرتے ہیں، معاف کرنا مشکل ہے ناں، تو تمہیں کیا لگتا معاف کرنے کا انعام چھوٹا ہو گا. کبھی بھی نہیں بس پہلا قدم مشکل ہوتا ہے پھر آسانی ہی آسانی..آپ لوگوں کو معاف کرو رب تمہیں تمہاری نادانیوں پہ معاف کرے گا..
مجھے نم آنکھوں کا تحفہ دینے والو..
خدا تمہاری مسکراہٹیں آباد رکھے..

Comments
Post a Comment