Maan by Usman Shokat

گھر میں داخل ہوتے ہی پہلا سوال ماں کدھر ہے؟؟
ماں سے باتیں کرنے کا احساس ہی عجیب ہوتا ہے
میں تو یہ کہوں گا اگر آپ کی ماں آپ کے پاس ہے نہ تو آپ کو کسی ہمراز کی ضرورت نہیں۔
پتا نہیں کیسے لوگ ماں کے ساتھ اتنا برا پیش آتے ہیں مجھے سانسوں سے زیادہ ماں کے چہرے کو دیکھنے کی ضرورت رہتی ہے۔
کتنی عجیب ہوتی ہے ماں گرم گرم کھانا تیار رکھتی ہے۔ ناشتے کے بغیر کالج نہیں جانے دیتی۔ بھوکی سو جاتی ہے بچوں کو نھوکا سونے نہیں دیتی
ہر بات کا خیال رکھتی ہے۔ ماں ہوتی ہے تو انسان کی زندگی آسان ہوتی ہے بلاوجہ کبھی آپ ناراض ہو کے سا جاتے ہو تو وہ پوری رات روتی ہے۔ کبھی ہلکا سا بخار ہو جائے تو وہ پوری رات آپ کے سرہانے بیٹھی رہتی ہے مجھے سمجھ نہیں آتا وہ ایسا کیوں کرتی ہیں؟ ان میں اتنی محبت کہاں سے آ گئی
ہم تو کبھی نہیں جاگ سکتے ان کے لیے۔کوئی کام کہہ دیں تو چیزیں پٹک پٹک کر رکھ دیتے ہیں۔ ہم وہ محبت نہیں کرتے جو ماں کرتی ہے
کر ہی نہیں سکتے ہیں ہم
وہ ماں ہی ہے عظیم ماں
ہم تو کبھی اتنا نہیں پوچھتے کھانا بھی کھایا کہ نہیں؟
آج آپ نے بہت کام کیا ہو گا آج آپ آرام کریں آج میں خود کروں لونگا یا لونگی
الٹا کچھ کام میں اضافہ ہی کر کے دیتے ہیں
ایک ہم ہیں اور ایک ماں
ہماری نادانیاں نافرمانیاں عروج پر اور ایک ماں ہے جس کی محبت دن بدن بڑھتی ہی جاتی ہے
کبھی کامیابی حاصل کرنی ہو نا تو ماں کا دل جیت لینا زیادہ مشکل نہیں بس اپینی زندگی کے 10 مینٹ ماں کو دے دینا ماں کی دعا لے لینا پھر دیکھنا کیا کمال ہو گا

ماں کے قوموں تلے جنت رکھ دی گئی۔ جنت جس کی قیمت زندگی بھر ایک لمحہ بھی غافل ہوئے بغیر عبادت کرتے رہیں گے نہ پھر بھی جنت کی قیمت نہیں ادا ہو سکتی اس جنت کو ماں کے قدموں میں رکھا ہے
 شعر میری پیاری امی کے لیے

درد چلاجاتا ہےمیرے گھر کی دہلیز سے اداس ہو کر
پریشان نہیں ہوتا میں کبھی اپنی ماں کے پاس ہو کر

ماں کے لیے لکھنے بیٹھ جاوں تو جانے کتنی زندگیاں درکار ہوں گی پھر بھی ادھورا لکھا ہو گا
روز صبح اٹھئے اپنی ماں کے پاس جائیے اور گلے لگا لجیے محبت کیئجے
جن کی والدہ اس دنیا فانی سے جا چکی ہیں وہ دعا کیجیے ان کی مغفرت کے لیئے
آج یہ سب لکھنے کا مقصد یہ ہے آج آپ اپنی ماں کے پاس بیٹھیں اا لمحے کو محسوس کیجئے گا ایسی راحت ملے گی کہ کبھی چھوڑ کر آنے کو دل نہیں کرے گا
خیر آج اپنی اپنی والدہ سے معذرت کجئیے اگر زندہ ہیں تو
She cares about you, She deserves alot of love.We cannot pay value of her love.
 Today is MOTHER DAY.
Huge and kiss your Mother it will give you joy and comfort try it .

#Mother Day

Comments