Haraf e Ayesha by Ayesha Naz Ali

حرف ِعایشہ


  • ”جو بندےسے ڈر جاے اس کےدل میں اللہ کے خوف کی جگہ نہی رہتی۔پھر اللہ بھی اسے بندوں کے حوالے کر دیتا ہے۔“

  • ”محبت خیرات  نہی  اعزاز ہے۔محبت تدبیر نہی تقدیر ہے۔“
  •  
  • ”مشکلوں سے کہ دو میرا اللہ بہت بڑا ہے۔“

  • ”معافی مانگنی ہے تو پہلے خود سے مانگیں جانے انجانے ہم خود پر کتنا ظلم کرتے ہیں۔کتنی ناانصافی کرتے ہیں۔کتنا بوجھ لادتے ہیں۔کبھی اس بات کی گہرائ میں بھی جا کر سوچنا چاہیے۔ “
  • ”زندگی کسی کے آنے جانے کی محتاج نہی۔پھر ہم میں سے کچھ لوگ زندگی پر فل اسٹاپ لگا کر سارا الزام قسمت اور اللہ پر دھر دیتے ہیں۔کیوں؟“

  • ”اچھےنصیب مانگنے چاہیں۔صورت کتنی بھی اچھی ہو نصیب اچھے ناہوں تو حسن کو گھن لگ جاتا ہے۔“

  • ”محبت لین دین کا نہی صرف ”دین“کا نام ھے“

عایشہ ناز علی

Comments