corruption by Ayesha Awan

کرپشن

کرپشن،کرپشن اور کرپشن یہ لفظ میں سن سن کر تھک چکی ہوں کرپشن صرف مالی تو نہیں ہوتی بلکہ اخلاقی بھی ہوتی ہے وکیلوں کارویہ ہو یاڈاکٹرز کا،کسی منسٹر کا رویہ ہو یا ہم جیسی عام عوام کا کونسی ایسی جگہ ہے جہاں کرپشن نہیں ہوتی کونساایسا اداراہ ہے جو کرپشن سے پاک ہے
حتی کہ اساتذہ تک کرپشن میں ملوث ہیں جو کہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اگر وہ کرپشن نہ بھی کریں تو انھیں کرپشن کےلیے مجور کر دیا جاتاہے
انھیں روزنامچہ کے ذریعے تمام طالبعلموں کی رپورٹ دینی ہوتی ہے اگر ایمانداری سے بتا دیا جاۓ کہ بچے کم آۓ ہیں تو استاد کو ڈسٹرکٹ کی عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہےنتیجتا استاد جھوٹ بول کے تمام بچوں کو حاضر ظاہر کرتا ہے یہ کرپشن نہیں ہے تو اور کیا ہے جناب؟
وزیراعظم صاحب آپ کرپشن فری پاکستان بنانا چاہتے ہییں جوکہ اچھی بات ہے اگر عمارت کی بنیاد مضبوط نہ ہو وہ قائم ہوتے ہی گر جاتی ہےوزیراعظم صاحب جب تک آپ اساتذہ کو احترام نہیں دیں گے تعلیم کوکرپشن سے پاک نہیں کریں گے تب تک آپ کرپشن فری پاکستان  نہیں بنا سکتے
جب میرا ملک ہر قسم کی بے ایمانی،بدعنوانی اور کرپشن سے پاک ہو تو لازم ہے کے میں بھی دیکھوں
ہاں میں بھی  دیکھوں گی
ہاں میں بھی دیکھوں گی
                               (عاٸشہ اعوان)

Comments