یہ ہماری انا ہی تو ہوتی ہے ۔۔ ہماری مرضی ہماری "میں" کی بیماری۔۔ کہ ہم محبت اور خلوص وہاں ڈھونڈنے اور پانے کے لیئے بضد ہوتے ہیں جہاں ہمارے لیئے وہ متعلقہ جذبات ہوتے ہی نہیں کہ یہ تو معاملہ ء کن فیکون ہے ناں۔۔ اور جہاں اللہ ہمیں یہ خلوص کی خوشبو محبت کی چاشنی عطا کر رہا ہوتا ہے وہاں سے ہم جان چھڑاتے یا تو بھاگ رہے ہوتے ہیں یا اسکی قدر نہیں کرتے اور فارگرانٹڈ لیتے ہیں، اور اپنے ہی خوف۔۔ اپنی ہی مایوسیوں اور توقعات کی دلدل میں دھنستے چلے جاتے ہیں، اور جب یہ نعمت چھن جاتی ہے تو اس کے ماتم میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ کہ انا ماضی کے ملال ۔۔ حال کی ناشکری اور مستقبل کے خوف و اضطراب میں مبتلا رہتی ہے۔۔ محبت ایک خوبصورت عطا ہے جہاں رب تمہیں عطا کرے۔۔ وہیں سجدہء شکر کرو، کہ خلوص اور غیر مشروط محبت آج کے دور میں رب کی سب سے محبت بھری عطا ہے ۔۔ اگر میسر ہے تو سراسر رب العرش العظیم کی عطا ہے ۔۔ نعمتوں کی قدر کرو اس سے قبل کہ نعمتیں چھین لی جائیں، فبایء آلاء ربکما تکذبن ۔۔ الحمدللہ رب العالمین سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم!
#کومل سلطان خان ۔۔
#کومل سلطان خان ۔۔
Comments
Post a Comment