Quraan aur science by Aks e Haya

قرآن اور انسان

چند سال پہلے تو میں سمجھتی تھی قرآن محض وہ کتاب ہے جو بہت عزت کی حقدار اس کو صاف ہاتھوں سے پکڑنا اور اونچی جگہ پہ رکھنا بس اتنا ہی تعلق ہے قرآن کے ساتھ اور عربی زبان دنیا کی سب سے مشکل زبان لگتی تھی ناجانے کیوں لیکن غالب گمان تھا دل پہ میں اسے کبھی سمجھ نہیں پاوں گی
لیکن ناجانے وہ کونسا اک آنسو اک آس اک تڑپ اک خیال تھا یا محض رحمت اور چُنے جانے کا شرف تھا کہ عام سے اک لمحے میں خاص کر لی گئی چن لیا گیا قرآن کی عظمت اس سے محبت کا لمس اس کے دیدار کی لذت اس سے دوستی کی میٹھاس کیلئے چن لی گئی ہم جب تک قرآن نہیں پڑھتے ہم اسکو پڑھنا بھی نہیں چاہتے ہم سمجھتے ہیں یہ بھی بھلا کوئی پڑھنے والی کتاب ہے یہ تو ہم سب کو آتی ہے مگر افسوس 'یہ ہمیں پڑھنی تو آتی ہے مگر پھر بھی پڑھنی نہیں آتی' قرآن سے لاتعلقی کی زندگی خواہشاتِ نفس کی غلامی میں گزرتی جس میں لذت تو ہوتی مگر دل قرار نہیں پاتا ناجانے کیا خوف کیا بے چینی ہواس پہ قابو پائے رکھتی اور جوں ہی قرآن سے آشنائی بڑھتی آزمائشوں کے باوجود دل ایسے ٹھہر سا جاتا کہ جیسے دنیا آپ کے سامنے جھک سی گئی ہے ہاں ایسا ہی لگتا ہے کیونکہ دل اس دنیا کے مالک سے جا لگتا ہے   قرآن سے اللہ سے محبت ایک ایسا راستہ جسکی دنیا میں کوئی منزل نہیں یہ بس راستہ ہے وہ بھی 'اطاعت' کا راستہ جس پہ چلتے ہی رہنا ہے اور قرآن وہ سہارا ہے جس سے یہ سفر بہت دلکش گزرتا ہے قربت کے احساس میں
زندگی میں ایک کوشش کی ضرورت ہے ایک قدم اٹھانے کی روز کی ایک آیت ہی کیوں نا پڑھ لیں لیکن وہ ایک آیت بھی دنیا جہاں سے بہتر ہو گی ہماری خواہشات بھی پوری ہوں گی ثواب بھی کما لیں گے میری مانیں تو زندگی میں ایک دفعہ بس ایک دفعہ قرآن کو اک نظرِ محبت سے ضرور دیکھیے گا اپنا سمجھ کے جیسے محبوب کے دیدار پہ دل کھلتا ۔۔بس اک نظر زندگی یوں بدلے گی کہ گمان بھی نہ ہو گا مجھے اس محبت کے ساتھ اک عجیب سا خوف کہیں کہ یہ محبت کبھی روٹھ نہ جائے کبھی یہ نہ ہو میں قرآن کھولوں پڑھوں اس کے باوجود پڑھ نہ پاوں سمجھ نہ پاوں سانس اٹکنے لگتی ہے اس دوری کے ڈر سے،
آنکھ تھمتی ہے نہ دل سنبھلتا ہے
تیری قربت میں تجھے کھونے کا خوف لاحق ہے
مگر محبت خالص ہو تو کبھی ختم نہیں ہوتی
اللہ ہماری محبتوں کو قرآن سے جوڑ کے ہمیں لطفِ اطاعت بخشیں کہ سانس باقی رہے نہ رہے محبت کی گواہی روزِ محشر 'مصحف پاک' دے گا
آمین 💕

Comments