"میں کسی اور کا فلحال"
از قلم: فیضی جٹ، لاہور
انتہائی شرم کا مقام ہے یہ وہ گانا ہے جو اجکل ٹاپ پر سنا جا رہا ہے ۔۔لوگ اس کو ایسے سن رہے ہیں جیسے کوئی ثواب کا کام ہو ۔۔میں ایسے گانے اور ایسے ڈرامے جس میں شادی ہونے یا مگنی ہونے کے بعد بھی نا محرم اور جھوٹے عشق کی تکمیل کے لیے پھرتے ہیں سخت مذمت کرتی ہوں ایسے گانوں ڈراموں کی طرف عوام کی پسندید گی انتہائی افسوسناک ہے ایسے شیطانی فتنے کو تفریح کا نام دیا جاتا ہے ۔۔ دکھ ہوتا ہے مجھے جب میں لوگوں کا رحجان ایسے کاموں میں دیکھتی ہوں ۔۔ان لوگوں کو اتنا شعور نہیں کہ اس کا مطلب کیا نکل رہا ہے جسے ہم اتنا کان لگا کر سن رہے ہیں مجھے آنے والے مستقبل میں یہ اور ایسی تمام چیزیں ہمہاری آنے والی نسلوں کی بربادی کی وجہ لگ رہی ہیں۔۔ایسے فتنوں سے اپنی آنے والی کو بچائے اور ان کو پروان مت چڑھنے دیں
اگر محبّت کا اتنا ہی خیال ہے تو محبّت یہ نہیں کہ تم
غیر محرم کے ساتھ عشق کی شکل میں اپنی زندگی برباد کر رہے ہو۔۔اور اسے محبّت کا نام دے رہے ہو ۔۔۔
محبّت اور وفا داری کا حقدار وہی انسان ہے جسے اللّه نے تمہارے نکاح میں چنا ہے ۔۔ اپنی نظروں اور سوچ کی حفاظت کے ساتھ اپنے پردے کا خاص خیال رکھیں اور اللّه پر بھروسہ رکھو گے تو خوش رہوگے بیشک وہ تمہارے لیے بہتر جانتا ہے ۔۔۔
جزاک اللّه
Comments
Post a Comment