Koshish jari rakhen by Maheen Noor Ul Amin

"میری ایک چھوٹی سی کاوش آپ کے اور میرے نام"
میں ماہین! میں چاہتی ہوں میری اس چھوٹی سی کوشش کو نظرانداز کرنے کے بجائے اس پر ایک دفعہ نظرثانی ضرور کی جائے...میں آپنے پڑھنے والوں کی ہمیشہ دل سے مشکور رہوں گی

میں بہت کچھ لکھنا چاہتی ہوں میرے پاس الفاظ کا زخیرہ موجود ہے لیکن میں یہ جان نہیں پارہی کہ میں لکھوں کیا..آپ کہہ سکتے ہیں کہ مجھے عنوان نہیں مل رہا جس پر میں لکھ سکوں...میں چاہوں تو موضوع کی تلاش کے لیے کسی دوسرے انسان کا سہارا لوں یا کسی بڑے مصنف کی تحریر سے موضوع اخذ کر لوں, میں یہ سب کر سکتی ہوں لیکن میں یہ سب کرنا نہیں چاہتی اگر ایک قلمکار اپنی تحریر کے لیے کسی دوسرے انسان کا سہارا لیتا ہے تو میری نظر میں وہ لکھاری تو بن سکتا ہے لیکن اپنی تحریر پر فخر نہیں کر سکتا کل کو اگر لوگ مجھے جھمگٹے میں کھڑے کر کے میرے کام کی واہ وائی کرے تو مجھ میں اتنی غیرت ہو کہ میں فخر سے اپنا سینا تان لوں اور کہہ سکوں کہ دیکھو میں نے اپنے گھر کی چار دیواری کے لیے اینٹیں بھی خود اکھٹی کیں اور نصب بھی خود کی ہیں اب رہ گیا آرائش کا کام,  تو وہ بھی میں خود کر سکتی ہوں مجھے ان سب چیزوں کے لیے کسی دوسرے انسان کے تعاون کی ضرورت نہیں..اللہ نے مجھے اتنی طاقت دی ہے کوشش کرنے کی ہمت دی ہے کہ میں اپنی پوری کوشش لگا سکتی ہوں پوری ہمت مجتمع کر سکتی ہوں اور سب کر کے دکھا سکتی ہوں اور صرف اپنے زور بازو پر ہی میں دنیا کا ہر دریا پار کرنے کو تیار ہوں اگر صلاحیت میرے  اندر نہیں بھی موجود تو بھی میں اپنی کوشش اور انتھک محنت سے اپنے اندر صلاحیت پیدا کر سکتی ہوں اپنی کوشش سے میں اتنا تو کر سکتی ہوں کہ اللہ کو راضی کر لوں کہ وہ میری محنت اور کوششوں کو رائیگاں جانے سے بچا لے  جس چیز میں میری مرضی ہے اس چیز پر "کن" کہنے میں دیر نہ کرے... ہاں میں یہ کر سکتی ہوں اور کر کے دکھا سکتی ہوں پھر چاہے مجھے موضوع ڈھونڈنے کے لیے صدیاں ہی کیوں نہ لگ جائیں لیکن میں یہ سب صرف اپنی ہمت مجتمع کر کے ہی کرنا چاہتی ہوں..میری نظر میں دنیا کا ہر کام یہ کہہ کر چھوڑ دینا کہ "یہ ہمارے لیے نہیں ہے" بیوقوفی ہوتی ہے دنیا کا ہر انسان سب کر سکتا ہے اگر وہ اس سب کرنے میں "کوشش" کو شامل کر لے, اللہ کو کوشش پسند ہے اللہ کو کوشش کرنے والا بھی بہت پسند ہے...صلاحیت اللہ کا دیا ہوا تحفہ ہوتا ہے انسان کو...لیکن اگر کوئی کام آپ کرنا چاہتے ہیں اور صرف یہ کہہ کر چھوڑ دیتے ہیں کہ ہمارے اندر اس کام کی صلاحیت موجود نہیں ہے تو یہ کم ہمتی ہوتی ہے ...ہوسکتا ہے کہ کوئی چیز اللہ نے آپ کو صرف اس لیے نہیں دی ہو کیونکہ وہ چیز دینے کا فیصلہ اللہ آپ کی جدوجہد دیکھ کرنا چاہتا ہو..ہوسکتا ہے کہ اللہ ہماری محنت دیکھنے کے بعد ہی ہمیں پاس یا فیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہو... انسان سب کر سکتا ہے وہ بھی جو اس کی گھٹی میں شامل نہیں ہوتا لیکن اگر وہ کرنے کو ٹھان لے تو پھر اللہ اس کی مدد کرتا ہے کیونکہ صرف اللہ دل کا حال جانتا ہے اللہ کو پتا ہوتا ہے کہ انسان نے اس چیز کو پانے کے لیے کتنا خون پسینہ بہایا ہے..کہنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ زمین پر کوشش کرتے جائیں اور وہ(اللہ) آسمان سے مدد بھیجتا رہے گا...تو آئیں آج ایک وعدہ کرتے ہیں خود سے کہ جو کام ہم کرنا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ کام ہمارے لیے نہیں ہے تو ہم خود سے کہنا ہے کہ دنیا کا ہر کام ہر انسان کے لیے ہے ..انسان اتنا معمولی ہر گز نہیں جتنا انسان نے خود کو سمجھ لیا ہے ہم سب کر سکتے ہیں اگر کرنا چاہیں...کوشش جاری رکھیے...اور دعا بھی کیونکہ یہ دو چیزیں ہی آپ کو دنیا اور آخرت میں پاس یا فیل ہونے مدد دیتی ہیں.

Comments