انشائیہ
زندگی
(ذہرہ اللہ دتہ)
زندگی سیکھنے اور سیکھانے کا نام ہے. سیکھنے کا عمل ہماری زندگی میں باکل ایسے ہی سفر کرتا ہے جیسے دریا کے پانی پر لہریں سفر کر رہی ہوں . منزل کی تلاش ان لہروں کو بھی ہے اور ہماری زندگی کو بھی ہے .یہ تلاش کبھی ختم نہیں ہوتی کیونکہ زندگی تلاش کا نام ہے.سفر کرنے اور دوسروں کے سفر کو آسان بنانے کا نام ہے.
جیسے سفر کو تلاش ہے ویسے زندگی کو تلاش ہے اپنے مقصد کی.یہ مقصدخیر و بھلاٸی کا ہو تو زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے .یہ اثرات ہمارے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں.سارے جذبات کو اکھٹا کر لیا جائے تو انسان بنتاہے اور انسان وہ ہے جس میں انسانیت ہو اور انسانیت زندگی کی نمائندگی کرتی ہے. زندگی بدلتے جذبات اور ہر لمہے میں بدلتی سوچ کی مسافر ہے اس سفر میں مسافر کا پالا ہر طرح کے جذبات سے پڑتا ہے . یہ جذبات خوشی , غم, دکھ , درد , حسد, نفرت , محبت , پیار, خلوص, چاہت , خواہش ,جستجو , تمنا کا مجموعہ ہیں. یہ مجموعہ اپنے اندر رنگینوں اور سنگینیوں کو سمٹتے ہوئے انسان کی تلاش میں سفر کرتا ہے. جستجوکا, چا ہنے اور چا ہے جانے کا. چاہت ایک سمندر ہے. خواہشات کا. ہر خواہش کو پوجنے کا. خواہش نے لبادہ اوڑھ رکھا ہے خواب کا.ہر خواب کو زندگی کا لباس چاہئے. حس کو پہن کر زوال سے عروج پانے کا, نفرت سے لڑنے اور محبت کو پانے کا
گر کے اٹھنے اور اٹھ کے سنبھلنے کا نام ہے. ناکامی سے کامیابی کی طرف. درد سے سکون کی طرف .آنسو سے مسکراہٹ کی طرف. سفر کا نام ہے زندگی . اندھیرے سے روشنی کا. ,ہمت سے حوصلے کا, طاقت کا, طاقت نام ہے کمزوری کا اور کمزوری کی خواہش ہے طاقت .زندگی نام ہے خوبصورت وادی کا, خوبصورتی نام ہے پھولوں کا. پھول نام ہے خوشبو کا. زندگی نام ہے رنگوں کا, یہی رنگ اور خوشبو نام ہے رشتوں کا. اور یہ رشتے نام ہیں خلوص کا. یہی انسانیت ہے اور زندگی انسان سے وابستہ ہے .انسان اسانیت سے وابستہ ہے. انسان مسافر ہے زندگی کا.اور زندگی سفر کرتی ہے انسان میں . انسان ختم ہو جائے گا مگر زندگی چلتی رہے گی. زندگی کو جمود نہیں یہ مسافر بدلتی رہتی ہے اپنے ہر سفر میں…
*******************
Nice zahraa keep it up... God bless u..
ReplyDeletethank you😊
Delete