~
زندگی ~
شفاء شیخ
ہمارے
ارد گرد بہت سے اسے لوگ ہوتے ہیں جو ہم سے بلا وجہ نفرت اور ہم سے حسد کرتے ہیں چاہے
ہم انکے ساتھ کتنا ہی اچھا کیوں نا کریں پر وہ نہیں بدلتے اسکول ہو کالج ہو گھر ہر
جگا کچھ لوگ ایسے ضرور ہوتے ہیں جو ہمیں خوش دیکھ کر برداشت نہیں کرتے کے ہم اتنا خوش
کیسے ہیں
انکو
یہ نہیں پتا ہوتا کے ہر چیز دنیا میں ہی نہیں مل جاتی انصاف بھی اگلے جہاں میں ہی لیا
جایگا ہر چیز کا ہر عمل کا۔
دنیا
میں تو آپ جھوٹ بول کر چالاکیاں کر کے اچھے بن سکتے ہو پر وہاں نا تو جھوٹ چھپا سکتے
نا ہی کوئی چالاکی کام آے گی
پر
افسوس جو لوگ حسد کرتے ہیں ہمارا برا چاہتے ہیں وہ یہ سب نہیں سوچتے اگر انکے دل میں
خوف خدا ہو تو ایسا کرے ہی کیوں بے حسوں کی دنیا ہے ہر کوئی بے حسی دیکھا کر جیت جاتا
ہے رشتے ناتے کچھ بھی تو اب لوگوں کے لئے نہیں۔ ہاں اپنے مطلب کے رشتوں کی اہمیت ضرور
ہوتی ہے باقی کوئی خون کا رشتہ اہمیت نہیں رکھتا جھوٹے لوگوں کی ہی سنی جاتی ہے یہاں
سچے لوگوں کی تو زندگی گزر جاتی ہے اپنے آپکوں سچا ثابت کرتے کرتے۔ کبھی کبھی سوچتی
ہوں اللہ نے لوگوں کو اتنی کھلی
ڈھیل کیسے دی ہوئی ہے دنیا میں کیوں ایسے لوگوں کا برا نہیں ہوتا جو دوسروں کی زندگی
کو عذاب کرتے ہیں اخیر کیوں اللہ انکو ڈھیل دے رہا ہے؟
پھر وقت کے ساتھ ساتھ مجھے چیزے سمجھ آنے لگی اللہ
انکو موقع دے رہا ہوتا ہے کے شاید وہ نیک دل بن جاۓ
مجھ سے مافی مانگ لیں اور اگلے جہاں میں انکوں میرے اگے کھڑے ہو کر شرمندہ نہ ہونا
پڑھے۔
انسان
موقع دے نہ دے اللہ اپنے بندوں کو موقع
ضرور دیتا ہے بس ہمیں اپنے گناہوں کی مافی مانگنے میں اتنی دیر نہیں کرنی چایے ایسا
نہ ہوں ہمارے پاس موہلت ختم ہوجاۓ
اور ہم اپنے رب سے اور ان لوگوں سے مافی ہی نہ مانگ پاۓ
جن کے ساتھ ہم نے اتنی ناانصافیاں کی ہوں اتنے دکھ دیے ہوں
کوشش
کرے بس زندگی میں کسی کے ساتھ ناانصافی نا ہو دل نا دکھے کسی کا آپ کی وجہ سے کیوں
کے اس زندگی کا کچھ نہیں پتا کب ختم ہوجاۓ۔
Life
is not guaranteed at all but death is absolutely guaranteed upon all, yet we
still prepare for life more than death.
-Mufti
Ismail Menk
شفاء
شیخ
*******************
Comments
Post a Comment