آج کی پوسٹ ان ضمیر فروش لوگوں کے نام ہے جن کے نام مسلمانی اور کام
شیطانی۔۔۔۔
میں
نے آج تک کوئی مسلمان ایسا نہ دیکھا تھا جو صحابہؓ کی بے حرمتی برداشت کر لے کجا
کہ خود تمسخر کرے۔ مگر اب وہ بات نہیں رہی یا یہ بات پہلے کبھی میں نے ہی شاید نوٹ
نہیں کی۔
امیر
معاویہؓ کی شان میں گستاخی کہ بعد مانوں یوں لگتا ہے کہ کچھ گھٹیا انتہائی گھٹیا
لوگوں کو شہہ مل گئی ہو کہ وہ عشرہ مبشرہ سے تعلق رکھنے والے اصحاب کی عظمت کو
ٹارگٹ کر رہے۔
او
ذہنی بیمار لوگو ! کیوں اپنی عاقبت کا بیڑہ غرق کرنے پر تلے ہوئے؟ نا تم لوگوں کے
پاس جنت کی بشارت ہے نا ایسے اعمال کہ جنت واجب ہو جائے۔ ان کی پاوُں کی دھول
برابر بھی نہیں تم لوگ۔۔۔۔۔ جتنا ان کو ٹارگٹ کرو گے اتنا ان ذکر بلند ہو گا۔
وہ
سب ایک تھے جسم واحد کی طرح۔۔۔۔ ان کے اختلافات کو جو تب ہوا دے رہے تھے اور دینا
چاہتے تھے آج ان کی نسلیں بھی انہیں قبیح کاموں کی ٹھیکیدار بنی ہوئی ہیں۔
ان
کو ٹارگٹ کرنے سے پہلے یہ سوچ لیا کرو یہ قران پاک کے الفاظ ان کی شان بیان کرتے
ہیں۔۔۔۔
ان
دو کے زکر میں رسول اکرمؐ کے یار غار سیدنا ابوبکرؓ تھے۔
پردے
کا حکم تا قیامت سیدنا عمر فاروقؓ کی شان بیان کرتا رہے گا۔۔۔
کیا
تم اس قابل ہو کہ ان کی عظمت پر لکھے چند الفاظ کا مذاق اڑاوُ جب کہ اللہ رب العزت
جن کی عظمت بار بار قران پاک میں المومنین دہرا کر بلند و بالا کر دے؟
انشاءاللہ!
تا قیامت ان کا ذکر یونہی بلند رہے گا۔
تا
قیامت ان کی عظمت یونہی بیان ہوتی رہے گی۔
یااللہ
آخرت میں امام الانبیاءؐ اور ان کے اصحابؓ کا ساتھ نصیب فرمانا بِن دیکھے جن سے
محبت ہمارے ایمان کی سلامتی کی ضامن ہے۔۔۔۔ آمین!
******************
Comments
Post a Comment