Insan kiun bana article by Anisa Arif


عنوان: ''انسان کیوں بنا''
از قلم: انیسہ عارف
کیا اور کس لیے بنائی گی ہے زندگی؟ یہ دو سوال اکثر میرے دماغ میں رہتے ہیں۔
پر جیسے وقت گزرا عمر بڑھی ان سوالوں کے جواب کچھ یوں ملے مجھے۔ کہ زندگی شروع ایک آزان سے ہوتی ہے، پھر انسان ماں کی گود سے بوڑھاپے تک موت کی جانب سفر کرتا ہے۔۔ اس سفر کے درمیان بس وہ صرف وہی کرتا ہے جس پر اسکا دماغ و دل راغب کرتا ہے۔۔۔
اپنی مرضی سے کھانا،سونا اور زندگی کی تمام سہولیات چاہتا ہے انسان جو بس اسکا دل چاہتا ہو۔۔
یہ تو تھا زندگی کیا ہے کا جواب۔۔۔
تو زندگی کیوں اور کس لیے بنا?ی گی؟ اب بات ٹھہر جاتی ہے آخر میں آکے اس بات پر کے کیوں بنایا ہے اللہ نے انسان کو۔۔ اللہ نے تو انسان کو خون کے لوتھڑے سے بنایا اس میں روح پھونکی اور بھیج دیا زمین پر کہ جا

اپنے اللہ کی عبادت کرو۔ پر انسان اس دنیا کے چکر میں یہ بات بھول جاتا ہے کہ زندگی کا حقیقی مقصد کیا ہے۔۔

زندگی کا اصل مقصد ہے اپنے نفس اور جذبات کو قابو کرنا۔۔
جو میسرہو اس پر اللہ کا شکر گزار رہے۔۔ اور جو حاصل نہ اپنے سے طلب کرتا رہے۔۔
اور جو حاصل ہونے کے بعد کھو جائے اس پر مایوسی کا اظہار کرنے کی بجائے اللہ پاک پر توکل رکھنا بہترین عمل ہے۔۔ زندگی حاصل، تمنا کرنا، حسرت کرنا یہ بس ایک شیطان کی چال ہے جو انسان کو اللہ کی طرف سے غافل کر رہا ہوتا ہے۔۔ انسان جو بھی کر لے آخر پلٹ کر ہر انسان کو اللہ کی طرف جانا ہے۔
تو سمجھے کے زندگی بنائی کیوں ہے۔ شیطان کو شکست دےکر اللہ کی عبادت کی طرف جائے اللہ نے جس امتحان کیلئے ہمیں اس دنیا میں بھیجا ہے وہ پاس کر کے جا? اس دنیا سے۔
****************************

Comments