♥توکل علی اللہ♥
بشریٰ قریشی🖤
لیلۃ القدر خیر من الف شہر یہ وہ رات ہے
کہ جس میں عبادت کرنے کا ثواب ہزار مہینوں سے بڑھ کر ہے... تو ہم پورے سال میں اتنے
گناہ کرتے ہیں.. اللہ کی نافرمانی پر نافرمانی کرتے ہیں... اور اس مہینے میں آکر احساس
ہوتا ہے کہ ہم نے پورا سال جو کیا غلط کیا.. تو کیوں نا آج ہم اللہ کو منا ہی لیں...
کہہ ہی دیں اللہ کو اے اللہ..! اب ہماری بس... آج سے تیرے حکم پر لبیک 💕 آج
وہ لے ہی لیں اللہ سے ضد کر کے جس کے لیے روتے تڑپتے ہیں اور اللہ کی چاہت کو اس کے بتاۓ
ہوۓ راستوں پر چل کر پوری کر
دیں......💕 تو
آج سب عہد کر لیں... کہ آج اللہ کو منا کر ہی اٹھیں گے... اور یہ تو اللہ ہے.. ہمارے
ایک آنسو نے ابھی اپنی مسافت بھی طے نہیں کی ہوتی اور مان جاتا ہے.. اللہ کو منانا
کوئی مشکل تھوڑی ہے... بس ایک آنسو گرا دل میں شرمندگی پیدا کر.. اللہ تجھ سے راضی..♥
تو بس آج پا بھی لیتے ہیں.. اور اللہ کو منا بھی لیتے ہیں..❤
تقبل اللہ منا ومنکم💜
Comments
Post a Comment