مزدور ڈے
کچھ دن پہلے یعنی یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدور ڈے منایا
گیا۔اور ہر سال یکم مئی کو مزدور ڈے منایا جاتا ہےاس کا مقصد مزدوروں کے ساتھ اظہار
یکجہتی اور انکے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہوتا ہے۔
اس دن پاکستان میں سرکاری اور نیم سرکاری تمام اداروں میں
چھٹی ہوتی ہے۔
اس دن کے موقع پر مختلف تقریبات منعقد کیے جاتے ہیں اور
اس میں کچھ اہم شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔
اس دن جو شخص مہمان خصوصی ہوتا ہے وہ کوئی وزیر،مشیر، یا
وہ کسی کمپنی کا مالک ہوتا ہے، اور وہ لوگ جن کے لیے چھٹی ہوتی ہے یا جن کے حقوق اور
اظہار یکجہتی کے لیے تقریب مقرر کی گئی وہ ٹینٹ اور کرسیاں لگا رہا ہوتا ہے۔
جس شخص نے تقریب سے خطاب کیا وہ کبھی مزدور نہیں رہا ہوگا۔اس
نے کبھی مزدوروں کی طرح تنگ زندگی بسر نہیں کی ہوگی وہ شخص مزودورں کے لیے بات کرے
گا۔اور وہ شخص جس کے لیے تقریب ہوتی ہے وہ
صبح سے لے کر شام تک کام کرتا ہے۔
بقول شاعر۔۔۔
شہر میں مزدور جیسا دربدر کوئی نہیں!
جس نے سب کا گھر بنایا،اس کا گھر کوئی نہیں.
فرمان نبوی:
مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔
تحریر : اسحاق مزاری
Comments
Post a Comment